ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشن بند کرنے کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پروپاکستانی کے مطابق عالمی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جیلٹ پاکستان سمیت یہاں اپنے مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشنز کو ختم کردے گی، کمپنی اس کے بجائے پاکستانی صارفین کی خدمت جاری رکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر چلے گی، یہ فیصلہ ترقی کو تیز کرنے اور مزید قدر پیدا کرنے کے لیے کمپنی کی عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک معمول کے کاروبار کو جاری رکھا جائے گا جب تک کہ منتقلی مکمل نہیں ہو جاتی، اس عمل میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں، تاہم منتقلی کی منصوبہ بندی فوری طور پر شروع ہو جائے گی جس میں بنیادی توجہ اپنے ملازمین کی مدد پر مرکوز ہے، وہ عملہ جن کے کردار متاثر ہوں گے انہیں پاکستان سے باہر کمپنی کے دیگر آپریشنز میں مواقع کے لیے غور کیا جائے گا یا وہ مقامی قوانین اور کمپنی کی پالیسیوں کے مطابق علیحدگی کے پیکج حاصل کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ کئی آپشنز کا جائزہ لینے کے بعد P&G نے نتیجہ اخذ کیا کہ تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر کے ساتھ کام کرنا اس کی مصنوعات کو پاکستان میں دستیاب رکھنے کا سب سے زیادہ عملی طریقہ ہے، کمپنی نے اپنے ملازمین، شراکت داروں اور صارفین کا گزشتہ برسوں کے دوران تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ان تمام سالوں میں آپ کی مدد کے لیے آپ کا شکریہ جس نے پاکستان میں P&G کو جہاں تک ہم کر سکتے تھے لے جانے میں ہماری مدد کی ہے‘۔

معلوم ہوا ہے کہ جیلیٹ ایل ایل سی نے جیلیٹ پاکستان لمیٹیڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پراکٹر اینڈ گیمبل کے پاکستان میں اپنے کاروباری آپریشنز کو عالمی تنظیم نو کی حکمت عملی کے تحت بند کرنے کے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے جس کا مقصد ترقی اور قدر کی تخلیق کو تیز کرنا ہے، کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ جیلیٹ پاکستان لمیٹید جلد ہی ملک میں اپنے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ کا اجلاس بلائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ اس جائزے میں ضرورت پڑنے پر پاکستان سٹاک ایکسچینج سے جیلیٹ پاکستان لمیٹیڈ کی ممکنہ ڈی لسٹنگ شامل ہوگی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام اقدامات متعلقہ قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کرتے ہیں، پی اینڈ جی کی مصنوعات پاکستان میں دستیاب رہیں گی لیکن اب ان کی فراہمی کمپنی کی طرف سے براہ راست مینوفیکچرنگ اور فروخت کی بجائے علاقائی آپریشنز اور مقامی تقسیم کاروں کے ذریعے کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی جائے، طلال چوہدری کی واٹس ایپ سے اپیل

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عالمی

آزادی مارچ کیس ،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2 مقدمات میں بری

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی

لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے

سندھ: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا

?️ 16 جون 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق عدالت عظمیٰ نے اہم فیصلہ سناتے

اوباما اور بائیڈن سمیت متعدد شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کے الزام میں برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 23 جولائی 2021واشنگتن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر بارک اوباما اور موجودہ صدر

شام میں امریکی اڈے پر حملہ

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں

ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ

دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا

?️ 3 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے