مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتا۔ عطاء تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں گنا جائے گا، کشمیر کا مقدمہ پاکستان لڑتا رہا ہے اور لڑتا رہے گا۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ایک دن کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، فیلڈ مارشل نے جس طرح سے معرکہ سرنجام دیا وہ دنیا میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو عسکری اور سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانا پڑی، معرکہ حق کی فتح سے کشمیری بہن بھائیوں کا بھی حوصلہ بلند ہوا ہے، بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو بھارتی جہاز ہی نہیں مودی کا غرور بھی گرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان اور پاکستانی قوم نے دشمن کا مقابلہ کیا جسے تاریخ میں لکھا جائے گا، افواجِ پاکستان نے جیسے بھارت کے خلاف مقابلہ کیا وہ کیس اسٹڈی بن گیا ہے، افواجِ پاکستان کا کردار مختلف ملٹری اسکولوں میں پڑھایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری نے ہمارے ساتھ منافقانہ اور نسل پرستانہ سلوک کیا ہے: فلسطینی کارکنان

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   غاصب صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں پر کھلے حملے کے

امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا

کیا ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لا سکیں گے؟

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ

شام کی ایک اور کامیابی

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خزانہ نے اپنے ملک کے برکس اور شنگھائی

پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے پر غور نہیں کررہی۔ شرجیل میمن

?️ 30 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے

ڈونلڈ لو کا پاکستانی انتخابات سے متعلق گانگریس میں بیان غیرمعمولی نہیں، امریکا

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے خلاف صہیونیوں کی 103 کارروائیاں

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:   فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

مائیک ہکابی اسرائیل میں امریکی سفیر منتخب

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے