مفتاح اسمٰعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل نے باضابطہ طور پر وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر پارٹی رہنما اسحٰق ڈار کے لیے راہ ہموار کردی جنہوں نے آج سینیٹر کا حلف اٹھا لیا۔

ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے پاس موجود استعفے کی کاپی میں مفتاح اسمٰعیل نے لکھا ہے کہ ’میں وزیر خزانہ اور ریونیو کے عہدے سے فوری مستعفی ہونا چاہتا ہوں۔‘

مفتاح اسمٰعیل نے لکھا کہ ’میں آپ (وزیر اعظم شہباز شریف) کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر مشکور ہوں جو کہ میرے لیے باعث فخر بات اور اعزاز تھا۔‘

ایک دن قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار پانچ برس کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، جنہوں نے آج بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے جبکہ اب وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔

مفتاح اسمٰعیل کو عہدے سے اس وقت ہٹایا گیا ہے جب کچھ مہینے قبل یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) قائد نواز شریف اور اسحٰق ڈار، مفتاح اسمٰعیل کے کچھ اہم فیصلوں باالخصوص تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر ناخوش تھے۔

گزشتہ مہینے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں اور ان فیصلوں کی تائید نہیں کریں گی چاہے ان کی پارٹی حکومت میں ہوتی یہ نہیں۔

25 ستمبر کو لندن میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران مفتاح اسمٰعیل نے کہا تھا کہ وہ ’زبانی‘ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کر دیا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل نے کہا تھا کہ ’پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی، اور اب میں کچھ عرصہ کراچی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزاروں گا اور کچھ وقت کے بعد میں اسلام آباد واپس جاؤں گا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کابینہ میں کوئی عہدہ دیا جائے تو وہ قبول کریں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میں نہیں کروں گا۔‘

یاد رہے کہ ستمبر کے شروع میں مفتاح اسمٰعیل نے کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایک تقریب کے دوران طلبہ کو کہا تھا کہ ’حکومت کے پاس 13 مہینے ہیں مگر شاید میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے۔‘

ان کی اس بات نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا کہ پارٹی کے اندر سینئر رہنما ان کو عہدے سے ہٹا کر اسحٰق ڈار کو لانا چاہتے ہیں۔

ان قیاس آرائیوں کی تصدیق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی گفتگو کی متعدد آڈیو ریکارڈنگز کے لیک ہونے کے بعد ہوئی تھی۔

ان میں سے ایک آڈیو میں مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مفتاح اسمٰعیل کے بارے میں ہونے والی گفتگو شامل تھی۔

آڈیو کلپ میں مریم نواز کو مفتاح اسمٰعیل سے متعلق یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’وہ ذمہ داری نہیں لیتے، ٹی وی پر عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔‘

مریم نواز نے وزیر اعظم اور اپنے چچا شہباز شریف سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’انکل، وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔‘

مریم نواز اس آڈیو میں بظاہر اسحٰق ڈار کو عہدے پر لانے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔

وزارت خزانہ میں بڑی تبدیلی ملکی معیشت کے لیے ایک تاریک وقت میں ہوئی جو کرنسی کی قدر میں کمی اور تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے کے بعد ڈیفالٹ کے خدشات سے دوچار ہے۔

مشہور خبریں۔

یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان

?️ 2 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے

’دشمن ممالک ریاست پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں‘، قومی دھارے میں شامل سابق دہشت گرد کمانڈر

?️ 24 جنوری 2025 کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں مختلف دہشتگرد تنظیموں کو چھوڑنے والے

موساد کے نئے سربراہ کے ایران کا مقابلہ کرنے کے منصوبے

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے نئے سربراہ نے ڈیوڈ

صہیونی جنگی کابینہ تباہی کے دہانے پر

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:معروف فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلیں بحال

?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)

امریکی یہودی تاریخ داں کا صیہونیوں کے بارے میں اظہار خیال

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور امریکی یہودی مورخوں میں سے ایک نے غزہ کے

جرمنی نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو محکوم کیا

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:       جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ بیت

ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہیں : سعودی وزیر خارجہ

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے