مغرب توہین رسالت کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرے

عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف ہونے والی کاروائی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداددہشت گردی قانون کے تحت کی انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا اورسڑکوں پرتشدد کرنے سمیت عوامی اورقانون نافذ کرنے والوں پرحملہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ وہ عوام کویہ واضح کردیں کہ حکومت نے تحریک لبیک کےخلاف کارروائی انسداددہشت گردی قانون کے تحت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی اس لیے کی کیونکہ انہوں نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا اورسڑکوں پرتشدد کرنے سمیت عوامی اورقانون نافذ کرنے والوں پرحملہ کیا۔ اس تناظرمیں کوئی بھی قانون اورآئین سے بالاترنہیں ہوسکتا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک اسلاموفوبیا اورنسل پرستی میں ملوث انتہا پسند سن لیں حضوراکرمﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑمسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچاتے ہیں، مسلمان سب سے زیادہ پیار اوراحترام حضوراکرمﷺ کا کرتے ہیں، ہم بے حرمتی کو برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی دنیا نے ’ہولوکاسٹ‘ کے بارے میں کسی بھی منفی تبصرے پرپابندی لگائی، مغرب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ توہین رسالت کرنے والوں کے لیے یہی معیاراپنائیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کے لیے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

اب ہم مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیراعظم

?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

مودی حکومت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے وابستگی پر نشانہ بنا رہی ہے

?️ 21 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے بھارت کے

شہید ہنیہ کی نماز جنازہ میں امیر قطر عرب روایت سے ہٹ کر کیوں نظر آئے؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز

شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس

?️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر

ہم جنوبی لبنان کو صہیونیوں کا قبرستان بنائیں گے: حزب اللہ

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ نے اس

خاشقجی کے قاتل کی رہایش ریاض کے ایک سیکورٹی کمپلیکس میں

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  مقامی عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ جمال خاشقجی کی

گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا: وزیر خارجہ

?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

کیا مسلمان غزہ کے سانحات کو دیکھ رہے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو شروع ہوئے نو ماہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے