?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دو بڑے چیلنجز معاشی و اقتصادی استحکام اور موسمیاتی تبدیلی ہے جن سے نمٹنے کیلئے مربوط و نتیجہ خیز سٹریٹجک اڑان پاکستان اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 2024-29سے ہم آہنگ ہونے کی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
اتوار کو یہاں بزرگ تاجر رہنما اور سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد طویل المدتی قومی خوشحالی کے لیے انڈسٹری اور تعلیمی شعبے کے مابین تعلق کو مضبوط بنانا، معیشت کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت پالیسی اصلاحات، تحقیقی ترغیبات اور ادارہ جاتی شراکت کے ذریعے اس تعاون کو مضبوط و سہل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ افتخار علی ملک کی طرف سے بھیجی گئی تجاویز کو ہمیشہ سراہتے اور انہیں بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری اور صنعتی شعبوں میں ان کی قیادت ایک مضبوط اور خود انحصار پاکستان کے ہمارے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔
پروفیسر احسن اقبال نے کاروباری برادری، ملک کی اقتصادی ترقی، ماحولیاتی لچک اور صنعتکاری کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے افتخار علی ملک کی انتھک اور شاندار خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ افتخار علی ملک کی طرف سے بھیجی گئی تجاویز کو ہمیشہ سراہتے اور انہیں بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری اور صنعتی شعبوں میں ان کی قیادت ایک مضبوط اور خود انحصار پاکستان کے ہمارے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ترقی پسند پالیسیوں پر عمل درآمد کیلئے افتخار علی ملک اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔ افتخار علی ملک نے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کاوشوں میں اپنے مکمل اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔


مشہور خبریں۔
6 Perfect Places To Watch The Sunrise in Bali While You Honeymoon
?️ 20 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
بزدل بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔ احسن اقبال
?️ 7 ستمبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
ستمبر
ملک کا کل قرضہ 41ہزارارب تک پہنچ گیا
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا
نومبر
ایرانی صدر قطر کے دورے پر
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی
فروری
کیا برطانیہ میں اماراتی کارکن کے قتل میں موساد ملوث ہے؟
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے بیٹے نے لندن میں
جولائی
شامی جج نے سابق صدر بشار الاسد کے خلاف غیابی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے
?️ 27 ستمبر 2025شامی جج نے سابق صدر بشار الاسد کے خلاف غیابی گرفتاری کا
ستمبر
عالمی منڈی میں قیمتیں کم،عوام سے پٹرول پر64.17 روپے ٹیکس وصولی
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا بھر میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
ستمبر
چین کا پاکستان کو جدید فائٹر جیٹ جے 35 اے فراہم کرنے کا اعلان
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں
مئی