معاشرے میں رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے: وزیراعلیٰ

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔

برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں، رواداری اختیار کریں اور برداشت کے راستے پر چلیں، دنیا میں پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشرے کو پر امن رکھنے کیلئے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا، نبی پاکؐ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے، آپؐ دشمنوں کے ساتھ بھی رواداری کا مظاہرہ کرتے، دین اسلام پرامن رہنے اور رواداری اختیار کرنے کا درس دیتا ہے، معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا، ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسکولوں  میں موسم سرما کے حوالے سے تعطیلات کا فیصلہ کل ہوگا

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا حتمی

ملیشیا کے وزیر اعظم نے میٹا کمپنی کو کیا خبردار

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: مغربی سوشل نیٹ ورکس کا دوہرا معیار اور غزہ کی

روس کے خلاف امریکی سازشیں؛امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف

?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی شکست

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں 1 روپے

ایران نے کئی محاذوں پر ہمارے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: صیہونی وزیر جنگ

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ایران کی علاقائی طاقت سے پریشان صیہونی حکومت کے وزیر جنگ

یمن دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک کو کنٹرول کرتا ہے: اسرائیل ہیوم

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی

پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز

?️ 10 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ایکشن پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ کو ملٹی نیشنل

غزہ میں امن منصوبہ ناکام نہیں ہوا: امریکی صدر کے معاون

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر کے معاون نے غزہ میں صہیونی فوجیوں کے ظلم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے