🗓️
(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معاملات گہرے اور تشویشناک ہیں، مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا۔
انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے معاملات پر قابو پایا جائے۔آج سیاسی مفادات کو پیچھے کرکے ملک کو اولین ترجیح دینا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں خرابیاں پیدا کی ہیں۔سیاسی مفادات کو پیچھے ڈالنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں ان میں سیاست ثانوی حیثیت اختیار کر گئی، غلطیاں کسی اور کی ہیں ، معیشت کی حالت کو ملاحظہ کریں۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ قرض پر لیتے رہے اور ملک چلاتے رہے، ان معاملات پر قابو پانا آسان نہیں ہوتا، انشاءاللہ ملکی معیشت کو استحکام دیں گے۔
عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ گئی ہے۔ملک میں احتساب کے معاملات عوام کے سامنے آ چکے ہیں،اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ احتساب کے عمل کو بھی برقرار رکھے اور نیب بھی ختم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں مشاورت ہوئی کہ کس طرح ملکی معاملات حل کیے جائیں، ابھی تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، کوشش ہے کہ عوام ہر کم سے کم دباؤ پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ خرابیاں اتنی ہیں کہ ان پر قابو پانا ممکن تو ہے لیکن مشکلات ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے ان کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے راہنماﺅں سے آج ملاقاتیں کریں گے جن میں نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے اجلاس کے فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے علاوہ فوری انتخابات اور نگراں حکومت کے معاملے پر مشاورت کریں گے اور حکومتی مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات، 4 اکتوبر کو ڈی چوک احتجاج پر مشاورت
🗓️ 1 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف وادی نیلم میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
🗓️ 8 اپریل 2021وادی نیلم (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں
اپریل
امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
فواد چوہدری پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر آئی جی پنجاب فوری طلب
🗓️ 15 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی
اپریل
جاپان سے لے کر اسپین، اٹلی اور امریکہ تک برستی آگ
🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: ریکارڈ توڑ گرمی نے دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں
جولائی
یمن کو سعودی صیہونی مشترکہ سازشوں کا سامنا
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک
جولائی
اسرائیل مغربی کنارے پر کب تک قابض رہے گا ؟
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی بربریت نے مشرق وسطیٰ میں
اگست
شام کا ایران اور روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تازہ ترین موقف
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اپنے ملک کی
فروری