?️
کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، پاکستان نیوی نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہے۔
ترجمان پاکستان بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی نیوی نے اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائے گا۔
پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے، تمام شہر اور شپنگ لین محفوظ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر کی کراچی کی طرف پیش قدمی کی گمراہ کن خبر ٹیلی گراف میں چلوائی گئی، بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر 6 اور 7 مئی کی رات کو بھی وہی تھا جہاں آج ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کررہا ہے، اسی طرح پاک بحریہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی نیوی میلی نگاہ سے بڑھی تو بحیرہ عرب میں غرق کردیں گے، ملکی سمندری حدود کے محافظ ہر دم تیار ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ کئی روز سے جاری سرحد پار جھڑپوں کے بعد کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری بیڑا پاکستان کی جانب روانہ کردیا ہے تاکہ کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا جائے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں، جو پاکستانی ساحل سے تقریباً 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ بحیرہ احمر سے فرار کی فکر میں؛امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج
اپریل
ہم یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں: کیف
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کے مشکل عمل اور وسیع
ستمبر
غزہ سے مزاحمتی محور کی عملی حمایت پر فلسطینی گروہوں کی تعریف
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے کل تل ابیب میں یمن کے
ستمبر
75,000 امریکی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال، وجہ ؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:پانچ امریکی ریاستوں میں 75,000 ہیلتھ کیئر ورکرز نے تنخواہوں میں
اکتوبر
صیہونی حکومت کے حراستی مراکز میں ہونے والے غیر انسانی سلوک
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں
دسمبر
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سعودی ولی عہد سر فہرست
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے موضوع پر اوسلوو میں ہونے والی بین الاقوامی
مئی
سوڈان کو فوری طور پر انسانی امداد بھیجی جائے:اسلامی تعاون تنظیم
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے انسانی ہمدردی کے اداروں کے رکن ممالک
مئی
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے عراق
اپریل