?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں مل کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑنے پر اتفاق کر لیا ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کا وفد راجا پرویز اشرف کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی۔ (ن) لیگ کی جانب سے وفد میں حنیف عباسی اور طارق فضل چودھری شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی راجا پرویز اشرف اور نیئر بخاری نے کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ایک فارمولا طے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس حلقے میں عام انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کا امیدوار دوسرے نمبر پر آیا تھا، وہاں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی جبکہ جن حلقوں میں (ن) لیگ دوسرے نمبر پر تھی، وہاں پیپلز پارٹی ان کی حمایت کرے گی۔
وفاقی وزیر اور (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ یہی فارمولا اس سے پہلے بھی ضمنی انتخابات میں کامیابی کے ساتھ اپنایا گیا تھا اور اب دوبارہ اسی پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ایوان بالا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک دوسرے کی اتحادی ہیں اور ضمنی انتخابات میں بھی مل کر کامیابی حاصل کریں گی۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک
مئی
گورنر نے عدم اعتماد کی بات کرکے گنڈاپور کی مدد کردی۔ رانا ثناءاللّٰہ
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم
جولائی
اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
اپریل
غزہ میں بقا کی جنگ؛ کوئی بھی محفوظ نہیں
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف مجرمانہ
اپریل
امریکی اور سعودی شام میں دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کی کنجی
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: المیادین کی ایک رپورٹ کے مطابق، معلومات سے پتہ
جون
کراچی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی
?️ 17 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی پولیس نے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے منی
اگست
صیہونی اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکے ہیں؟
?️ 11 نومبر 2023غزہ کی پٹی کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
امریکہ آبنائے تائیوان میں فوجی مشق کرتا ہوا
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ
اگست