مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں

?️

لاہور: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ پہلے روز اول سے آزاد عدلیہ اورآئین کی حکمرانی کے خلاف رہا ہے، اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی کے لوگوں کو مسلط رکھنا چاہتی ہے۔

قرآن و سنت اسلامی نظام ہی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضمانت دے سکتا ہے۔ غیر منتخب اور غیر نمائندہ حکمران ملکی مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں نہ عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والے اپنی پارٹیوں میں اصول کی بات کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور حافظ سیف الرحمن بھی موجود تھے۔ امیر العظیم نے کہا کہ اسلامی انقلاب ملک کا مقدر ہے۔

پاکستان کی شناخت اس کے نظریے سے ہے۔ اقتدار پر قابض لوگ پاکستان کو اس کی شناخت سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ آئین میں قرارداد مقاصد کو شامل کرانے کیلئے جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کی۔

کچھ لوگ دستور میں اسلام کے داخلے کی مخالفت کررہے تھے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ قرآن و سنت کو آئین کا ماخذ بنایا جائے۔ عوام اور علماء نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردی اور قرآن و سنت کے خلاف کسی قانون سازی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس سے پاکستان کو 73ء کا آئین نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔ اگر آئین پر پوری طرح عمل ہوجائے تو پاکستان دنیا میں عزت و وقار کا بہترین مقام حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 78 سال میں پاکستان میں ایک دن کیلئے بھی اسلامی نظام نہیں آیا۔ہماری عدالتیں،پارلیمنٹ اور اقتدار کے ایوان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کے بر عکس چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پہلے عوام کو دھوکہ دیتی رہیں کہ وہ ایک دوسرے کی مخالف جماعتیں ہیں حالانکہ یہ نہ صرف کل ایک تھیں بلکہ آج بھی ایک ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے مفادات ایک رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کو ان کے شیطانی گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے ایک ہونا ہوگا۔ 

مشہور خبریں۔

شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا

سندھ: کراچی سمیت 5 ڈویژنز میں 7 مئی کو ضمنی بلدیاتی انتخابات، 292 پولنگ اسٹیشنز ’انتہائی حساس‘ قرار

?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ کے 5 ڈویژنز بشمول کراچی میں باقی نشستوں

اسرائیلی فوجیوں میں بڑھتا ہوا نفسیاتی بحران

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق دماغی صحت کے شعبے کے سربراہ

اسرائیل شام میں سلامتی اور استحکام کے لیے رکاوٹ

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں صیہونی حکومت کے قبضے میں توسیع اور مقبوضہ جولان

ہم اسرائیلی دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں : دمشق

?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے جواب میں شام کی وزارت

امریکی سینیٹ کی جانب سے Nord Stream 2 کے خلاف ووٹنگ کی تاریخ مقرر

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ14 جنوری تک رولنگ اسٹریم 2 پراجیکٹ جس کے بارے

نیو یارک میں منحرف مصنف سلمان رشدی پر حملہ

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے رپورٹ کیا کہ

آئی ایم ایف نے کہا کہ ہمیں آپ پر اعتبار نہیں:شہباز شریف

?️ 23 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے