مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیرِ داخلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے روز اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورے کے بعد کہا ہے کہ جن مسافروں کے پاس مستند اور مکمل سفری دستاویزات ہوں، انہیں بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جانا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند مہینوں میں مختلف ایئرپورٹس پر متعدد مسافروں کو درست سفری کاغذات ہونے کے باوجود پروازوں سے اتارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے اور یہ اقدامات گزشتہ سال یونان کشتی حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کیے گئے ہیں جس میں متعدد پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ان کے مسائل براہِ راست سنے۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی ویزوں کے ذریعے معصوم لوگوں کا استحصال کرنے والے ویزا ایجنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

مزید بتایا کہ ایک مسافر کی 7 نومبر کی کم اسٹافنگ سے متعلق شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جس مسافر کے پاس درست اور مکمل دستاویزات ہوں، اسے کبھی نہیں روکا جانا چاہیے لیکن جعلی یا غیرتصدیق شدہ دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ ایسے اقدامات پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ لوگوں کے مستقبل سے کھیل کر پیسے کمانے والے ایجنٹ مافیا کے لیے زیرو ٹالرنس ہوگی۔

گزشتہ جمعرات کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وضاحت کی تھی کہ مسافروں کو صرف اسی وقت پرواز سے روکا یا بورڈنگ سے منع کیا جا رہا ہے جب ان کے پاس درست دستاویزات نہ ہوں یا جب حکام کو شبہ ہو کہ وہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اسی روز ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر مسافروں کا آف لوڈ ہونا سے متعلق من گھڑت معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی تھی۔

اسی ماہ کے آغاز میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رِفعت مختار نے اعتراف کیا تھا کہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے اور تحقیقات جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے وجود کے خلاف تین حقیقی خطرات؛ ایہود باراک کی زبانی

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کے جوہری پروگرام سمیت تین

UNRWA کی امداد بند کرنے پر عرب لیگ کا ردعمل

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اتوار کو عرب لیگ نے UNRWA کی فنڈنگ ​​معطل کرنے

میاں محمد نواز شریف کی حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے پارٹی فیصلے کی توثیق۔

?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  میاں محمد نواز شریف نے

کراچی دھماکے میں 11 افراد جاں بحق

?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں

امریکی اور کینیڈین طلباء کے نام غزہ کے بچوں کا پیغام

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: پلے کارڈز اٹھائے غزہ کے بچوں نے امریکی اور کینیڈا

یورپ یوکرین کی جنگ ہار گیا: لاوروف

?️ 30 مئی 2022روسی نیٹ ورک ریپٹلی کو آج پیر کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر

کیا بائیڈن غزہ کی جنگ ختم کر پائیں گے؟

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار Ha’aretz نے

قومی اسمبلی میں ایک بار پھر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ

?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے ایک بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے