?️
اسلام آباد(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، یقین دلاتا ہوں جب تک بھارت پانچ اگست کا اقدام واپس نہیں لیتا حالات معمول پر نہیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق “آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” کے عنوان سے ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جس طرح ہم نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، چیلنج کرتا ہوں پچھلے پچاس سال میں کبھی کسی حکومت نے نہیں لڑا۔
آزاد جموں و کشمیر سے ایک کالر کے سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات تب تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک وہ پانچ اگست دوہزار انیس کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے اپنے غیر قانونی اقدامات کو واپس نہیں لیتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صرف ایمرجنسی کی وجہ سے چینی اور کاٹن کی تجویز آئی تھی لیکن کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ایسا کوئی کام نہیں ہوگا جس سےکشمیری بھائیوں کو لگے کہ ہم بھارت سے تعلقات معمول پر لا رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر بھارت لچک نہیں دکھاتا تو ہم نارملائزیشن میں نہیں جاسکتے۔
واضح رہے کہ دو اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کے حوالے سے کابینہ کا انتہائی اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا، وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کر کے اس پر مشاورت کی۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 14 نے
ستمبر
صیہونیوں کا ایرانی سائبر حملوں میں اپنی ناکامی کا اعتراف
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام نے سرکاری طور پر ایک بیان میں ایران سے
مارچ
جنگ کی دلدل کے بیچ میں گیلنٹ کی برطرفی کے ساتھ نیتن یاہو کا فرار
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے چند گھنٹے قبل
نومبر
غزہ میں اسرائیلی فوج کے کتے بھی بے بس نظر آئے
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی
فروری
ٹرمپ جھوٹا ہے: بائیڈن
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان ہیلن سے نمٹنے کے
اکتوبر
کسان اتحاد کا حکومت سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے، خریداری شروع کرنے کا مطالبہ
?️ 9 مارچ 2025للاہور: (سچ خبریں) کسان اتحاد پاکستان نے وزیرِاعظم کو گندم کے نرخ
مارچ
حکومت نے لوٹ مار کلچر کو ختم کر دیا: عثمان بزدار
?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے
جولائی
ہم کسی بھی طرح حزب اللہ پر قابو نہیں پاسکتے:صہیونی میڈیا
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
ستمبر