مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ والے بھی دیوانے ہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئی، انہوں نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اڑوھنا بچھونا بنایا، مریم نواز کی عاجزی اور انکساری ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں، یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو  اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں اور کارکردگی صفر ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کے بقول سندھ میں اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش! اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالئیں، پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے، پنجاب میں پہلے بھی مضبوط بلدیاتی نظام مسلم لیگ ن نے بنایا تھا، انشاءاللہ! اب بھی بنائیں گے ،جس جماعت کے پنجاب کے صوبائی حلقوں سے 400 ووٹ اور یونین کونسل سے 50 ووٹ نکلے ہیں جلد ہی ان کا امتحان شروع ہونے والا ہے۔

مشہور خبریں۔

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ شہباز شریف

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

کینیڈا کا ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم

?️ 10 نومبر 2024 سچ خبریں: شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ

مصر کا صیہونی ریاست کو سخت انتباہ

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے صیہونی ریاست کو

صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی

یوکرین پر ٹرمپ کا 28 نکاتی منصوبہ 

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 20 نومبر 2025 کو کیف کو

شرم کا مقام ہے، شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخلہ نہ دینے پر شوبز شخصیات کا رد عمل

?️ 12 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے شلوار قمیض

اسرائیل فوراً غزا میں فوجی کارروائیاں بند کرے:چین

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:چین نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی کس خوبی کو بیان کیا ہے

?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے