?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے خلاف ایک آنے کی کرپشن ثابت کردیں میں استعفی دے دوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے پچیس ایکڑ کے کسان کو ٹارگٹ سبسڈی اس کے گھر تک پہنچاؤں گی، جناب اسپیکر آپ سن سن کر تھک گئے ہوں گے، یہ بڑی اہم چیزیں ہیں ، جناب اسپیکر اپنا گھر اپنی چھت پروگرام میں پچاس ہزار گھروں کا ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا ہے، پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ میں یہ پروگرام لانچ کیا گیا ہے، دسمبر تک ایک لاکھ گھروں کا ٹارگٹ ہم حاصل کریں گے، پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھر بے گھر افراد کو دیئے جائے گے، پنجاب کے 19 اضلاع میں اپنی زمین اپنا گھر پروگرام شروع کرنے جارہی ہوں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگلے سال انشاء اللہ میں وعدہ کرکے جارہی ہوں بچوں کو زمین پر بیٹھ کر پڑھنا نہیں پڑے گا، ایک سال میں پنجاب کا ایسا سرکاری سکول نہیں ہوگا جہاں فرنیچر کی کمی ہوگی، پنجاب کے سرکاری سکول بہترین سے بہترین ہورہے ہیں، تین سو سکول بہتر کرنے جارہے ہیں جن پر پانچ سو ارب روپے لاگت آئے گی، چھ ہزار سے زائد آئی ٹی لیب اس سکول میں قائم کرنے جارہے ہیں، بہت بار یہ جملہ سنا ہے کہ غریب اور امیر یکساں تعلیم دی جائے گی، جب ان سکولوں میں جائے گے تو آپ کو پتہ چلے گا غریب اور امیر کی تفریق ختم ہوچکی ہے، صوبائی وزیر رانا سکندر کا بیٹا بھی سرکاری سکول میں پڑھ رہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ زراعت کے شعبے کے لئے ایک سو تئیس ارب روپے کا پیکج رکھا گیا ہے، جن میں نے گندم نہیں خریدی تو شور مچایا گیا کہ کوئی ظلم ہوگیا ہے، گندم نہ خریدنا ایک صحیح فیصلہ تھا ، وفاق اور تمام صوبوں نے میری پالیسی کو اپنایا، روٹی کی قیمت 25سے 12 ، 13 روپے پر لے آئے، اگلے ہفتے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی لائی جارہی ہے، بہت شور مچانے کی کوشش کی گئی کہ کسانوں کے ساتھ ظلم ہوگیا، لیکن آپ کو کوئی کسان سڑک پر نظر نہیں آیا کیونکہ کسانوں کو نواز شریف اور مریم نواز پر یقین ہے۔


مشہور خبریں۔
انٹیلیجنس ادارے کچھ کرتے ہیں تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم، کابینہ ہے، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے عدلیہ
اپریل
کشمیر بچانا ہوتا تو شادی میں مودی نہ آتا: فرخ حبیب
?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیرِ مملکت فرخ حبیب اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا
جولائی
صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی؛ حماس کا بیان
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے
جنوری
سابق چیف جسٹس رانا شمیم پر فرد جرم عائد
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس
جنوری
پاکستان اور آئی ایم ایف قرض بحالی پیکج کے قریب
?️ 10 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)آئی ایم ایف اور پاکستان ہفتے کے روز قرض
جولائی
امریکا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ میدان ہے
?️ 8 ستمبر 2025امریکا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ میدان ہے امریکا
ستمبر
یمن کی حیرت انگیز مزاحمت؛ امریکہ کا اربوں ڈالر کا نقصان
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی، یمن کے انصاراللہ تحریک کے رہنما، نے
اپریل
فلسطینی نوجوانوں کا مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں پر حملہ
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی نوجوانوں نے اتوار کی شب نابلس کے جنوب میں
جنوری