🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ کہنے کو آپ وزیر اطلاعات ہیں لیکن آپ کے پاس اطلاعات ہوتی ہیں نہ معلومات، آپ کو بنا بنایا بیان دیا جاتا ہے وہ آپ میڈیا کو سرکولیٹ کردیتے ہیں۔ مریم نواز نے اپنی تقریروں سے اپنی پاک افواج کا مورال بڑھایا، جب ڈرونز گر رہے تھے مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو متحرک رکھا، علی امین گنڈاپور جنگ کے دنوں میں اڈیالہ جیل کے چکر کاٹتے رہے، بدتمیزی کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی جنگ کے دوران کوئی بیان نہیں آیا، جنگ کے دن علیمہ خان اس کو نورا کشتی قرار دے رہی تھیں، علیمہ خان نے جنگ کو ملی بھگت کہا تھا، پوری تحریک انصاف جنگ کے دوران منظر عام سے غائب رہی۔ تحریک انصاف کا سوشل میڈیا اپنے ہی ملک اور فوج کے خلاف مہم جوئی میں مصروف رہا، آپ لوگوں میں رتی برابر شرم و حیا نہیں رہی، جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اس جنگ نے بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ بریگیڈ حسب روایت قوم میں انتشار،جھوٹ اور افراتفری پھیلانے میں مصروف رہا۔ قوم اب جان چکی ہے تحریک انصاف کن کا پراجیکٹ تھا اور انکی وفاداریاں کس ملک کے ساتھ ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 35 فیصد سے زائد
🗓️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی 19 اکتوبر کو ختم ہونے
اکتوبر
پاکستانی ڈپٹی اسپیکر کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
🗓️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم
فروری
جینان حسین کو کون سے واقعہ نے بہت زیادہ متاثر کیا؟
🗓️ 15 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ جینان حسین نے بتایا کہ میری
جولائی
شام میں فوجی آپریشن کریں گے:ترکی
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ان
جولائی
یمن کا شپنگ کمپنی کو انتباہی ای میل
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: یمنی بحریہ کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ٹیوٹر جہاز
جون
حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
🗓️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوئے کابینہ اجلاس
فروری
یورپی بینک سائبر حملوں کی زد میں
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:یورپی مرکزی بینک ECBنے یورپی بینکوں کو خبردار کیا ہے کہ
فروری
عطیات لیتے لیتے محبت ہوگئی تو شادی کرلی، عاصمہ نعمان
🗓️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ عاصمہ نعمان نے کہا ہے کہ شوہر سے
نومبر