?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریبات میں نوجوانوں کا جوش و خروش اس حقیقت کا عملی مظہر ہے۔ مریم نواز نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے دل جیتے ہیں۔ ملک کا نوجوان طبقہ اب جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست سے تنگ آ چکا ہے اور مثبت سمت میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔انہوں نے ان عناصر پر کڑی تنقید کی جو نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے انہیں اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ایسے لوگ دراصل یوتھ کے اصل دشمن ہیں۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور ان کے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر ہے۔ مریم نواز نے نوجوانوں کو کیلوں والے ڈنڈے نہیں بلکہ لیپ ٹاپ تھمائے ہیں۔ مریم نواز نے نوجوانوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں اور یوتھ کے وہ نام نہاد دعویدار جنہوں نے صرف انتشار پھیلایا، بے نقاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اس وقت پورے ملک میں ترقی، خوشحالی اور بہتر گورننس کے حوالے سے سب سے آگے ہے، جو کہ مریم نواز کی میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس پر مبنی پالیسیوں کا عملی ثبوت ہے۔


مشہور خبریں۔
مزاحمتی میزائل نہاریا کو نشانہ بنانے مین کامیاب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے نہاریہ شہر کے اندر سے کہا ہے
نومبر
یوکرین کبھی روس سے جنگ نہیں جیت سکتا:امریکی نائب صدر
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے
اپریل
امریکہ نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون بڑھایا
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر نے کانگریس کے
اپریل
سعودی عرب کی سرحد پر صنعا کی افواج کی نئی فتوحات
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ حجہ میں سعودی
مارچ
شکست کسے ہوئی ہے؟ حماس کو یا اسرائیل کو؟ صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اپنی رپورٹوں میں صیہونی حکومت کے خلاف
نومبر
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی
مارچ
محاصرے کے باوجود مزاحمتی قوت کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے:حماس
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل
مارچ
12 فروری 1978 کو کیا ہوا؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کی فتح کے یقینی آثار کے ظہور کے
فروری