مریم اورنگزیب کی جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام تبدیلی کی تردید

?️

لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبر کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز سے منسوب کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025ء کے ترقیاتی پروگرام میں بھی اسپتال کی فنڈنگ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام سے ہی رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کےلیے 14 نئے اسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم کیے جائیں گے، جس کی پلاننگ تکمیل کے قریب ہے۔

قبل ازیں وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا تھا کہ لاہور کے جناح اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد پر اسپتال کا نام مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیک رکھا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کا دورہ چین، صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت

?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف کے آئندہ دورہ چین کی

متحدہ عرب امارات اور شام کا اجلاس اقتصادی تعاون پر مرکوز

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: شام کے وزیر معیشت اور خارجہ تجارت نے دبئی میں اپنے

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وطن واپس پہنچ گئے

?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری

لاپیڈ آپ کی وزارت عظمیٰ کی محفوظ مدت کی خواہش کرتا ہوں: نیتن یاہو

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت میں حزب اختلاف کے رہنما بنجمن نیتن یاہو

جو بائیڈن پر اعتماد کرنا ایک سراب ہے: فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں

’کسی مناظرے کی ضرورت نہیں، ن لیگ کا ماضی گواہ ہے‘، شہباز بلاول کا چیلنج قبول کرکے مکر گئے

?️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) شہبازشریف نے بلاول بھٹو کی جانب سے دیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے

?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر

مردہ پیدا ہونے والا امریکی بچہ

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ جسے بحری اتحاد تشکیل دے کر صیہونی اہداف کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے