🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 2023 کی مردم شماری کے نتائج کا اعلان نہیں کرے گی اور آئندہ انتخابات 2017 کی گنتی پر ہوں گے۔
ہفتہ کو جیو نیوز کے شو ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے نتائج کو نوٹیفائڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسے اس حوالے سے ’مسائل‘ تھے۔
مزید یہ کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کو بھی مردم شماری پر تحفظات تھے۔
نتائج پر وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات کے حوالے سے دباؤ پر انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈیجیٹل مردم شماری سے بھی غیر مطمئن ہے۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی نئی مردم شماری کے حوالے سے شکایات ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس (نئی مردم شماری) کے نتائج کا اعلان نہیں کرے گی اور جب اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو جائیں گی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان گزشتہ کی بنیاد پر انتخابات کرانے کا پابند ہو گا۔
نگران وزیراعظم کے لیے نامزد امیدواروں کے لیے مشاورتی عمل پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس معاملے پر کام کر رہے ہیں، یہ عمل ایک ہفتے یا 10 روز میں مکمل ہو سکتا ہے۔
قبل ازیں جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ کرے گا کہ انتخابات 2017 یا 2023 کی مردم شماری کے نتائج پر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’اتحادی حکومت اپنی مدت میں توسیع نہیں کرنا چاہتی اور وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ایک واضح بیان دیا ہے۔‘
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو الگ کرنے کا منصوبہ
🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 14 نے خبر دی ہے کہ اس
فروری
حکومت کا ایران، افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت نے ملک میں طلب کو پورا کرنے، قیمتوں
اگست
امام خمینی کا استکبار مخالف موقف رائگاں نہیں گیا: یمن کے مفتی
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:علامہ شمس الدین شرف الدین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام
جون
پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی: شیخ رشید
🗓️ 4 فروری 2021پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے
فروری
پنجاب میں کورونا کا قہر جاری ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز
🗓️ 30 اپریل 2021پنجاب(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور کسی
اپریل
فلسطینی مزاحمت کی فتح کا نعرہ کس نے چنا؟
🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی معاہدے اور فلسطینی عوام کی شاندار فتح
جنوری
لاہور ہائیکورٹ کا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکولوں کو پک اینڈ ڈراپ دینےکا حکم
🗓️ 22 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام
نومبر
حملے کا جواب حملے کی صورت میں ملے گا:یمنی فوج
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان نے اس ملک کے خلاف جارحیت کرنے
دسمبر