مردان: نامعلوم افراد کا حملہ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی

?️

مردان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر صدی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

صدر سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) خالد خان کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت زوہار قیوم کے نام سے کی۔

انہوں نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ورکرز صوبے میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حصے کے طور پر قطرے پلانے کے لیے ایک گھر میں داخل ہونے والے تھے۔

خالد خان نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کے فوراً بعد جائے وقوع پر پہنچی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

دریں اثنا ضلعی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عمران خان یوسفزئی نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا۔

آج کا حملہ مردان کی ہی تحصیل کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید اور 3 کے زخمی ہونے کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔

جنوری میں خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم حملہ آوروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

اسی ماہ باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں دہشت گردی کی دو کارروائیوں میں 6 پولیس اہلکاروں اور ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ تحصیل ماموند میں پولیو کے قطرے پلانے والے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ایران کو انسانی حقوق کونسل کے سوشل فورم کے سربراہ کے طور پر متعارف کرانے پر امریکہ چراغپا

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک گروپ

میں نیویارک میں ٹرمپ کا بدترین خواب بنوں گا: زُهران ممدانی

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر شپ امیدوار زُهران ممدانی نے ایک پریس کانفرنس

سیلاب کی وجی سے افغانستان اور پاکستان کی سرحدیں بند

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:    صوبہ قندھار کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے

طالبان کی صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دینےکی تردید

?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے رکن سہیل شاہین کے صیہونی نیوز چینل کو دیے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے

بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ وزیر داخلہ

?️ 17 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی

حماس کا غزہ کی پٹی میں نئے میزائل کا تجربہ

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا کہ حماس نے آج (بدھ) صبح تین

حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے