مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے۔ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کر کے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ آج صبح 12 شہیدوں کے جنازے پڑھنے کی سعادت ملی، وطن کے ان بیٹوں نے مٹی کی محبت میں اپنی جان وار دی، قوم ان کی ممنون احسان ہے، یہ شہید وہ قرض اتار رہے ہیں جو ساری قوم پر واجب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو ممنون اور احسان مند ہونے کی شہادت دینی ہو گی، متحد ہو کے اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہونا ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بھی لکھا کہ دو سال غزہ میں ظلم اور خون کی ہولی کھیلی گئی کسی کو احتجاج یاد نہ آیا، جب وہاں جنگ بندی ہو گئی تو یہاں احتجاج شروع ہو گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وقت آگیا ہے ہمارے معاشرے کو یرغمال بنانا، مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا بند ہونا چاہئے، ہمارا دین قرآن و سنت سب بھائی چارہ، پیار اور محبت کے پیامبر ہیں، نفرتیں اور تقسیم ختم کریں اور دنیا و آخرت سنواریں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی شہریوں کا انوکھا احتجاج

?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر نیتن

صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط

?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں صحافیوں اور

شہباز گل کا اہم بیان،وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز

جنگ کی بحالی سے اسرائیل کی صورت حال مزید پیچیدہ

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع

سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا

?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ

کورونا:سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

?️ 26 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ

اسرائیل کا جدید ترین ٹیکنالوجی سائنسی ادارہ ویزمان انسٹی ٹیوٹ ایرانی حملے کا شکار

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈرونز اور

انصار اللہ کا غزہ کی مزاحمتی قیادت کے نام پیغام: ہم آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پر انصار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے