?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مذہبی ہم آہنگی، قومی بیانیہ کی تشکیل کےلئے قومی پیغام امن کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے این پی اے سی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹی قومی کمیٹی برائے تشکیل بیانیہ کی ذیلی کمیٹی ہوگی۔ کمیٹی انتہاپسندی، دہشتگردی کے خاتمے، نفرت انگیز تقاریر پرمتفقہ بیانیہ مرتب کرے گی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں جیدعلما کرام، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان، متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ میں تفصیلی ضوابط کارمرتب کرے گی۔
ٹی او آرز کو نیشنل کمیٹی آن نیریٹو بلڈنگ کی منظوری کےلئے پیش کیاجائے گا، ٹی او آرزکونیشنل کمیٹی آن نیریٹوبلڈنگ کی منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی کے اراکین میں سینیٹر حافظ عبدالکریم، مفتی عبدالرحیم، علامہ عارف حسین واحدی، پیر نقیب الرحمان، علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی شامل ہیں۔ مولانا طاہر محمود اشرفی (کوآرڈینیٹر این پی اے سی)، مولانا طیب پنج پیری، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
کمیٹی میں اقلیتوں کی نمائندگی بشپ آزاد مارشل، راجیش کمار ہرداسانی اور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کریں گے۔ صوبائی و علاقائی پیغام امن کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹرز، منظور شدہ مدارس بورڈز کے نمائندگان، وزارت داخلہ اور وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیمات (ڈی جی آر ای) بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ بطور سیکریٹری کمیٹی خدمات انجام دیں گے، کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ میں تفصیلی ضوابط کار (ٹی او آرز) مرتب کرے گی، ٹی او آرز کو نیشنل کمیٹی آن نیریٹو بلڈنگ کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کا آزاد کشمیر میں انتخابات کے بارے میں بڑا دعوٰی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
روسی حملے میں کیف تباہ
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے مقامی حکام کے مطابق، روس کے ڈرونز اور میزائلوں
اگست
طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں
مئی
بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش مایوس کن تھی :امریکہ
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات
مارچ
قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی نعروں سے انٹری
?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت
فروری
شام کی عرب لیگ میں واپسی سے امریکہ اور یورپ کا بڑا نقصان
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:ان دنوں مغربی میڈیا شام کی عرب لیگ میں واپسی کو
مئی
تاریخ نیتن یاہو کو مجرم قرار دے گی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک صدارتی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ فخرالدین آلٹن نے مقبوضہ بیت
دسمبر
مقبوضہ جموںوکشمیر: مودی حکومت نے جبر و استبداد کا سلسلہ تیز کر دیا
?️ 18 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی
اپریل