مدارس کے معاملے پر ہمیں پریشان نہ کریں ورنہ بڑی آزمائش بن جائیں گے۔ فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کے معاملے پر ہمیں پریشان نہ کریں ورنہ بڑی آزمائش بن جائیں گے۔

پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدرسوں کو اپنے قبضے میں لینے کی خواہش ہے جب کہ پی آئی اے نجی ملکیت میں بیچ دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مدرسے پہلے ہی نجی ملکیت میں ہیں، جہاں ہم گیس، پانی، بجلی، کتاب، رہائش مفت دیتے اور پڑھاتے ہیں، اِس سے بڑھ کر رفاعی ادارہ کونسا ہو سکتا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کو بتانا ہے مدرسے اور علماء کی پشت پر اڑھائی سو سالہ قربانیوں کی تاریخ موجود ہے ، قرآن اور حدیث کے علوم کی حفاظت مدرسہ میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو پہلے سے علمی ادارے تھے جب اِن کے ہاتھ گئے تو اُن کی منزلت کم ہوگئی ، مدارس کی انشاءاللہ حفاظت کریں گے، سیاست انبیاء کا وظیفہ ہے،اگر ہم وارث ہیں تو انبیاء کے مصلے اور انکے منبر کے بھی وارث ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مکالمے اور مذاکرات کا راستہ دیکھا، مذاکرات سے مسائل حل کئے آپ سے معاہدے ہوئے اور اُن سے قانون سازی ہوئی، ہمیں پریشان نہ کریں ورنہ ہم تمہارے لئے مخالف جماعت سے بڑھ کر آزمائش بن جائیں گے۔ سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ اگر نعرے لگانے کی بجائے آپ عملی کام کر رہے ہوتے تو پنجاب میں آپ کے علاوہ کوئی نہیں جیت سکتا تھا۔

مشہور خبریں۔

لاس اینجلس آگ کی لپیٹ میں؛بائیڈن کا اٹلی کا دورہ منسوخ

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:کالیفورنیا میں بڑھتی ہوئی جنگلاتی آگ کی شدت کے پیش نظر

چھوٹے کاروبار، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بلوچستان کی پہلی ’ایس ایم ای پالیسی‘ منظور

?️ 17 اپریل 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی پہلی

لبنانی وزیر اعظم: ہمیں اسرائیلی حکومت کی ضمانتوں پر بھروسہ نہیں ہے

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے

پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے جوہری توانائی پیدا کی

?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے

صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں 2 فلسطینی

صیہونیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے

آگے بڑھنے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے: عمران خان

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

پاکستان ریلویزکا مزید مسافر ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے