?️
کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ میں 23ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں،شہر میں یہ سلسلہ 25 ستمبر تک گراج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش برسائے گا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے شہر میں کہیں درمیانہ درجہ کی اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔
ماہرین موسمیات کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں اتوار اور پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بارشیں ہونے کی صورت میں گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران اب تک ہونے والی غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں پہلے ہی درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی، جبکہ مزید بارشوں کی صورت میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔واضح رہے کہ رواں برس ملک میں مون سون سیزن معمول سے کچھ زیادہ طویل ہو گیا۔ عمومی طور پر مون سون سیزن کے دوران ماہ اگست میں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جاتی ہیں، تاہم رواں برس ماہ ستمبر میں بھی ٹھیک ٹھاک بارشیں ہو چکیں، جبکہ رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہاں یہ یاد رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ستمبر کے وسط کے بعد سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آ جاتی ہے، جبکہ اکتوبر کے وسط سے کئی علاقوں میں موسم کسی حد تک سرد بھی ہونے لگتا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے شدید گرمی کا سامنا کرنے والے شہریوں کی جانب سے اب موسم سرما کی آمد کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیراعظم
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
مارچ
امریکہ میں تفرقے کی شدت پر اوباما کی تشویش
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار
مئی
ٹرمپ پرحملے کی وجوہات
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
پی اے سی کی مختلف وزارتوں میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 58
مارچ
500 سے زائد طلبہ نے پاک فوج کی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا
?️ 8 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں )بہاولپور کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی ٹریننگ مشقوں
مارچ
غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں
ستمبر
برطانوی خواتین کے لیے فٹ بال ورلڈ کپ کے نتائج، مار پیٹ اور جنسی تشدد
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:فٹ بال کو ایک خوبصورت کھیل کہا جاتا ہے، لیکن میرے
دسمبر
یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ایک سینئر برطانوی فوجی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ
اگست