محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جہاں سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور مارکیٹس کو تالے لگ گئے، پولیس کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاج کے دوران مظاہریں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں، پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا گیا، پولیس نے کوئٹہ میں مبینہ طور پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے کارکنان پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی، جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے، تاہم پرنس روڈ کوئٹہ پر مکمل شٹر ڈاؤن کی گئی جہاں ہڑتال کاروباری مراکز بند ہوگئے اور مکمل پہیہ ہڑتال کی جارہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سونا خان روڈ کوئٹہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جہاں پولیس نے محمود خان اچکزئی کے کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اس دوران کئی کارکنان و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا، اسی طرح دکی بلوچستان میں پولیس کریک ڈاؤن کے بعد صورتحال بگڑ گئی، تاہم تحریک انصاف اور محمود خان اچکزئی کے کارکنان نے سڑکوں پر کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔

اس موقع پر پی ٹی ائی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ آج پورا بلوچستان ہم نے بند کردیا ہے، اب انتظامیہ دکانداروں کے گھروں میں جا کر ان کو دھمکا رہی ہے کہ دکانیں کھولو لیکن کوئی بھی ان کی بات نہیں مان رہا، مختلف اضلاع سے ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، انتظامیہ گولیاں چلا رہی ہے، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں، دو کارکنان کو گولیاں لگی ہیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے لیکن کچھ بھی ہو جائے بلوچستان آج بند رہے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے ژوب بلوچستان کو مکمل بند کر دیا جہاں مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، اسی طرح لورالائی میں بھی مکمل پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے، پشین میں مکمل پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند کردیئے گئے، بلوچستان کا علاقہ کچلاک بھی مکمل بند ہوگیا جہاں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند کردیئے گئے اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان خود جیل میں ہیں اگر چاہیں تو باہر آسکتے ہیں، نبیل گبول

?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول کا کہنا

جنین پر صہیونیوں کا خونی حملہ : 2 فلسطینی شہید اور 6 زخمی

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  آج صبح دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور

امریکی شہریوں کا صہیونیوں کے ہاتھوں عائشہ نور کی شہادت پر احتجاج

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ترک ۔

اسرائیل کی غزہ کی جنگ میں شکست: امریکی یہودی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے نیوز ون نے رپورٹ

جارح یمن کے دردناک جوابات کا انتظار کریں: انصار اللہ

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:شام اور عراق کے خلاف امریکی جارحیت پر حکومت صنعاء اور

جولانی اور نیتن یاہو کی واشنگٹن میں ملاقات کا امکان

?️ 27 اگست 2025اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے

امیر جماعت اسلامی کا دورہ ایران، وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ صورتحال پر گفتگو

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے