محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، صوبے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کوصوبے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان وزیراعلیٰ پشاور کا دورہ کیا جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے۔

کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں، شہداءکی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ شہداءکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔

دریں اثناءوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں کرم معاملے پر اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ ایپکس کمیٹی کو اب تک امن و امان کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں پائیدار امن کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی، اجلاس میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

مریم اورنگزیب کا عمران خان پر حملہ: کابینہ میں وزیر نہیں ٹاؤٹ ہیں

🗓️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} مسلم لیگ ن کے راہنما اور پاکستان کے

سعودی اور فرانسیسی زمینی افواج شمال مغربی سعودی عرب میں مشقیں کرتی ہوئیں

🗓️ 11 جون 2022سچ خبریں:   خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی افواج  نے

مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت

🗓️ 18 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت

امریکہ کو بچوں کے لیے خوراک کی کمی کے بدترین بحران کا سامنا

🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:پورے امریکہ میں بچوں کی مخصوص خواراک کی شدید قلت نے

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر ظلم و تشدد جاری، متعدد صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا

🗓️ 2 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر

2023 صیہونی حکومت کی تاریخ کا بدترین سال 

🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی سوشل نیٹ ورکس پر گراف کے مطابق الاقصیٰ طوفان آپریشن

ہم اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے پر مجبور کر رہے ہیں: حماس کے اہلکار

🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  حماس کے سیاسی بیورو کے رکن زہر جبرین نے زور

یوکرائن کی صورتحال پر لبنانی وزیر خارجہ کے بیان میں امریکہ کا کردار

🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن اور روس کے درمیان پائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے