?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے 3 سال تک خاموش بیٹھنے کی ڈیل آفر ہوئی، خاموشی سے بنی گالہ میں بیٹھنے کے بدلے رہا اور مقدمات سے بری کرنے کی پیشکش کی گئی، اس پیغام سے اسٹیبلشمنٹ کی شرائط سامنے آگئیں کہ باریاں باریاں کھیلوں، کہا گیا باری بعد میں دیں گے پہلے تم اچھے بندے بن کر دکھاؤ، باجوہ نے شاہ محمود قریشی کو بھی کہا، میں نے کہا اس میں ملک کا فائدہ ہے تو پیچھے ہٹ جاؤں گا، اگر طاقت کے زور پر پیچھے کرنا چاہتے ہو تو پیچھے نہیں ہٹوں گا، قانون سب سے بڑا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عدت کے دوران نکاح کے کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مستحکم جمہوریت کے بغیر کسی ملک کی معیشت اوپر نہیں جاتی، جس طرح کے یہ الیکشن کرانے جارہے ہیں ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی، آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں اس ملک کے 25 کروڑ عوام کے بارے میں سوچیں، یہ ملک کے مستقبل کی بات ہے ورنہ تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی۔
عمران خان نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی ڈیل منظور نہیں، بشریٰ بی بی سے پوچھا تک نہیں 6 گھنٹے بٹھایا اور پھر بنی گالا لے گئے، بشریٰ بی بی کو بنی گالا کے ایک کمرہ تک محدود کردیا ہے، کمرے کے شیشے بند کرکے اندھیرا کردیا گیا، ڈیل ہوتی تو کیا وہ چل کر جیل آتیں البتہ نواز شریف کے کیسز ختم کرنا ڈیل تھی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انتخابات کا نیا سسٹم ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے ہیک کرلیا ہے، ساری جماعتیں تیار رہیں انہوں نے پولنگ ایجنٹس کو اٹھانا ہے اور نتائج کا اعلان کردینا ہے، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اپنے پولنگ ایجنٹس کو فارم بی ملنے سے پہلے پولنگ اسٹیشنز نے نہ نکلنے کی ہدایت کریں۔


مشہور خبریں۔
Man Blows Himself Up On Empty Belgium Football Field
?️ 10 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی
مارچ
اسلامی ممالک کے تعاون سے اسرائیل کو ناچاہتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی پڑی
?️ 6 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی نے ملتان
جون
جنگ بندی کا دائرہ وسیع کیے بغیر اس کی توسیع بے سود ہے: یمنی عہدیدار
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر عبدالوہاب
جولائی
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کےلیے شیڈول جاری
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی
اکتوبر
طالبان کا افغان امن کانفرانس میں شرکت کرنے سے انکار
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ اجلاس میں
اپریل
حسن نصراللہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:تہران میں حزب اللہ کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا
جولائی
جرمن چانسلر کا دورۂ بھارت؛ اغراض و مقاصد
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شلٹز دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے
فروری