🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا افسوس ہے جس کا جواب دینا پسند نہیں کرتا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو مجھے وزیر خزانہ لگانے کے لیے بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’ایران سے بہت قریبی تعلقات ہیں لیکن یہ واقعہ بہت تشویشناک ہے، افواج پاکستان نے بہادری سے اس حملے کا جواب دیا اور میسیج بہت لاؤڈ اور کلیئر ہے‘۔
انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھی انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے، ضروری ہے انتخابات ہوں اور ایک حکومت تشکیل پائے جو ملک کے معاملات آگے بڑھائے’۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’کمزور جماعتیں شرمندگی سے بچنے کے لیے انتخابات سے پہلے ہی اپنا منترہ بنانے کی کوشش کرتی ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں جبکہ وزارت عظمیٰ کے لیے ہمارے امیدوار نواز شریف ہی ہیں‘۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں اپنے متعلق کی گئی بات پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’بلاول کے بیان کا افسوس ہے جس کا جواب دینا پسند نہیں کرتا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو مجھے وزیر خزانہ لگانے کے لیے بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے‘۔
واضح رہے کہ ڈان نیوز کو انٹرویو میں بلاول نے کہا تھا کہ (ن) لیگ کا منشور ہے نہ نظریہ ہے، (ن) لیگ کا صرف یہ منشور ہے کہ ’بات ہوگئی ہے‘، ملک آج بھی سنگین معاشی بحران سے گزر رہا ہے لیکن پاکستان کے عوام متفق ہیں کہ اب کوئی بھی ہو اسحٰق ڈار نہ ہو۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ’16 ماہ تک ہمارا پیپلز پارٹی سے ورکنگ ریلیشن رہا اس لیے الزامات کی سیاست مناسب نہیں ہے، پیپلز پارٹی سے پوچھا جائے 300 یونٹ والوں کو مفت بجلی کہاں سے دیں گے‘۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارامنشور ہماری کارکردگی کی عکاسی کرے گا، اللہ کرے ہمیں سادہ اکثریت ملے کیونکہ سادہ اکثریت کے بغیر کوئی جماعت بھی ڈیلیور نہیں کر سکتی، پی ڈی ایم کی طرز کی حکومت ہوئی تو مشکل ہوگی‘۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے حوالے سے کہا کہ سیاست میں کبھی سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، ہم نے ٹکٹوں کی تقسیم میں بھی سمجھوتہ کیا، پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق اب تک پارٹی نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
حکومت ملنے پر آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے متعلق انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ نئی حکومت کرے گی۔
مشہور خبریں۔
کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون دریافت: ماہرین
🗓️ 10 جنوری 2022پیرس( سچ خبریں)ماہرین نے اومی کرون کے بعد فرانس میں کورونا کی
جنوری
صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشی کا بحران
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سال
جون
اسرائیل کا وجود تباہی کے دہانے پر
🗓️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے نیتن یاہو کی کابینہ
جنوری
مصر میں ایک بار پھر ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 19 اپریل 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اکثر ٹرین حادثات پیش آتے رہتے ہیں
اپریل
نیتن یاہو نے ان 4 وجوہات کی بنا پر جنگ بندی کو قبول کیا
🗓️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: عطوان نے رائی الیوم نیوز سائٹ پر لکھا کہ نیتن یاہو،
نومبر
پرویز رشید کی اپیل مسترد، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا دروازہ بند
🗓️ 23 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں نے کاغذات
فروری
جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
🗓️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کے
نومبر
خورد برد کیس: فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب
🗓️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں
مارچ