?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو الیکشن کے لیے پولنگ ایجنٹ مقرر کرنے کے کاغذات پر دستخط کی اجازت دے دی، سابق وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں انتخابی مہم کا موقع دیا جائے، انہیں جیل میں موت کی کوٹھری میں رکھا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ کے خلاف شیخ رشید کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
توہینِ عدالت کی درخواست شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز نے دائر کر رکھی ہے، کیس کے سلسلے میں پولیس نے سابق وزیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
سماعت کے دوران اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ اسد وڑائچ اے ٹی سی کورٹ پیش ہوئے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت کا کہنا تھا کہ آپ میرے حکم پر عملدرآمد نہیں کرتے۔
جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے نام پر شیخ رشید کو پیش کرنے سے نہیں روکا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ آئندہ جو بھی حکم دیا جائے اس پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیے۔
شیخ رشید کی جانب سب سے سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد شیخ رشید نے عدالت سے باہر نکل کر اپنے انتخابی حلقے کے لوگوں سے بات کرنے کی اجازت کی استدعا کی۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں این اے 56 سے امیدوار ہوں مگر جیل سے الیکشن لڑ رہا ہوں، مجھے انتخابی مہم کا موقع دیا جانا چاہیے۔
وکیل سردار عبد الرزاق نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بی کلاس و دیگر سہولیات فراہم نہیں کی
جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی منظوری آگئی ہے، انہیں آج ہی بی کلاس ودیگر سہولیات دے دیں گے۔
جس پر شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مجھے جیل میں موت کی کوٹھری میں رکھا گیا جہاں سورج بھی نظر نہیں آتا، مجھے کسی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
جس پر عدالت نے کہا کہ حوالاتی و قیدی کو آپس میں ملنے دیا جائے تنہائی میں تو قید ہوتی ہے۔
عدالت نے شیخ رشید کو الیکشن کے لیے پولنگ ایجنٹ مقرر کرنے کے کاغذات پر دستخط کی اجازت دے دی جس کے بعد سابق وزیر داخلہ نے پولنگ ایجنٹس کی نامزدگی کے کاغذات پر دستخط کر دیے۔
سماعت آئندہ ماہ 6 فروری تک ملتوی کردی گئی جبکہ عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم بھی دیا، سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ 3 فروری کو شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر بحث ہوگی۔


مشہور خبریں۔
نیوکلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اگست
نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو واپسی کے لیئے دستاویزات دی جائیں گی:(شیخ رشید)
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
فروری
پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا: شہریار آفریدی
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا
مئی
عمران خان سندھ کی اہم شخصیات سے رابطہ کیوں کر رہے ہیں
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی
جولائی
عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج واشنگٹن کے لیے مایوس کن ثابت ہوئے ہیں
?️ 21 نومبر 2025عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج واشنگٹن کے لیے مایوس کن
نومبر
غزہ جنگ بندی میں توسیع کا واحد راستہ کیا ہے ؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ مزید خواتین
نومبر
حامد خان کا 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 21 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سپریم کورٹ بار
اکتوبر
ٹرمپ کے غیر مستحکم رویے پر ہیریس کی تنقید
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک بیان میں، کملا ہیرس کی مہم نے بلومبرگ نیٹ
اکتوبر