🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا پر کوئی پابندی عائد نہیں کی اور انہیں بلیک لسٹ بھی نہیں کیا۔
سرکاری خبر ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر ایسی کوئی پابندی نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یو اے ای کی جانب سے مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجرا پر بلیک لسٹ یا پابندی کی خبروں کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے پیش نظر ردعمل دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یو اے ای نے بھی بعض شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ویزا فراہم نہ کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیتثی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ یو اے ای حکومت نے پاکستان کے مزید 2 شہروں میں رہنے والوں کے لیے وزٹ ویزوں پر پابند ی عائد کر دی جبکہ اس سے قبل 22 شہروں پر ایسی پابندی تھی جس کے بعد یہ تعداد 24 ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اوورسیز ایمپلائنٹ پروموٹرز کے ترجمان عدنان پراچہ نے بتایا تھا کہ یو اے ای نے اس سلسلے میں باقاعدہ کوئی خط جاری نہیں کیا لیکن عملی طور پر یہ پریکٹس شروع کردی گئی ہے۔
عدنان پراچہ نے کہا تھا کہ پاکستان کے وہ 24 شہر جن سے تعلق رکھنے والوں کو وزٹ ویزے جاری نہیں کیے جارہے، ان میں پنجاب کے شہر سرگودھا، اٹک، قصور، شیخو پورہ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، مظفر گڑھ، خوشاب، اور چکوال شامل ہیں، اس کے علاوہ سندھ کے شہر نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھر بھی شامل ہیں۔
مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈیرہ اسمٰعیل خان، کرم، باجوڑ، ہنگو، ، ، پارہ چنار اور مہمند، گلگت بلتستان کے اسکردو اور ہنزہ کے علاوہ بلوچستان کا شہر کوئٹہ اور آزاد کشمیر کا شہر کوٹلی بھی شامل ہے۔
سماء نے رپورٹ کیا تھا کہ دبئی میں ایک ہیومن ریسورس کمپنی سے وابستہ ذریعے کا کہنا ہے کہ بہت سارے افراد وزٹ ویزے پر آکر بھیک مانگنا شروع کردیتے ہیں گزشتہ رمضان میں بھی یو اے ای پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے بڑی تعداد میں بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا تھا جس میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ دینی مدارس کے نام پر چندہ کرنے والے افراد بھی تھے جو گھر گھر جاکر چندہ اکٹھا کر رہے تھے مکینوں کی شکایت پر کریک ڈاون کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
روسی جنگی طیارے میں خطرناک حادثہ، تین پائلٹ ہلاک ہوگئے
🗓️ 24 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں اس وقت تین پائلٹ ہلاک ہوگئے جب
مارچ
لڑکیوں کو ماڈلنگ میں نہیں آنا چاہیے، ڈیزائنر ماریہ بی
🗓️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا ہے کہ
مئی
ہیومن رائٹس واچ کی سعودی عرب کے جبر کے حوالے سے بائیڈن کی خاموشی پر تنقید
🗓️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب میں
جنوری
مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز کو چھپانے کا معاملہ، غیرملکی میڈیا نے راز فاش کردیا
🗓️ 25 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) غیرملکی میڈیا نے مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز
اپریل
Hyundai اور Samsung کے ایگزیکٹوز امریکہ کے دورے کے بعد کورونا میں مبتلا
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا کی بڑی کمپنیوں کے درجنوں ایگزیکٹوز اور ملازمین امریکہ
جنوری
عمران خان کے حلقہ این اے 24 چارسدہ اور حلقہ این اے 22 مردان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
🗓️ 13 اگست 2022خیبرپختونخوا: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا سے قومی
اگست
لاہور میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں
🗓️ 23 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ صوبائی
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے
جنوری