?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو فارم 45، 46اور 47کی مصدقہ نقول جمع کروانے اور اپیلیں الگ الگ دن سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں این اے 46، 47اور 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
وکیل الیکشن کمیشن کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہم عدالت کی معاونت کریں گے، الیکشن ٹریبونل نے ریمارکس دیے کہ فارم 45، 46اور 47کی مصدقہ نقول تصدیق کر کے جمع کروا دیں، جب مصدقہ کاپیاں آ جائیں گی تو کافی چیزیں کلیئر ہو جائیں گی، جب الیکشن کمیشن مصدقہ نقول دے گا تو اس کی اہمیت ہوگی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جو ٹیمپرنگ ہوئی ہے اس کو دیکھنا ہوگا، نقول سے وہ جانچنا ممکن نہیں، جس پر الیکشن ٹریبونل نے ریمارکس دیے کہ اصل دستاویزات بھی آجائیں گی، ابھی صرف اس کی کاپیاں منگوائی ہیں، ہر پارٹی کو درخواست دینے کا اور اعتراضات دائر کرنے کا حق ہے، ہم نے سب کو سننا ہے، اگر آپ دلائل دینا چاہتے تو ٹھیک ورنہ ان کی مصدقہ نقول آنے دیں، پہلے وہ دیکھ لیتے ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ فارم 45 تو سب امیدواروں کے پاس موجود ہیں، آپ حلف اٹھا کر بتائیں گے ناں کہ کس کا فارم 45 صحیح ہے اور کس کا غلط، جس نے غلط بیانی کی اس کے خلاف 193 کے تحت کارروائی ہوگی اور وہ جیل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک فریق کہہ رہا ہے ان کے پاس فارم 45 ہے، وہ جیتے ہوئے ہیں، دوسرا بھی یہی کہہ رہا ہے، سرٹیفائیڈ کاپیز بیان حلفی کے ساتھ آجائیں تو دیکھ لیتے ہیں، فرانزک کے لیے پاکستان میں بھی اور بیرون ملک بھی بھیج سکتے ہیں۔
مزید کہا کہ یہاں پر بیان ہوگا، گواہی ہوگی، قرآن پر حلف ہو گا، خدا کو بھی انہوں نے جان دینی ہے، لوکل کمیشن قائم کریں گے وہ دیکھے گا، ہر فام پر دستخط موجود ہیں تو پھر گڑ بڑ کیسے ہوئی یہاں پھر سب واضح کریں۔
الیکشن ٹریبونل نے استفسار کیا کہ این اے 48 کے ریٹرننگ افسر کی طرف سے کون ہے؟ وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ابھی کوئی نہیں آیا، جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ جو نہیں آئے ان کے ڈیلی جنگ، ڈیلی ڈان، دی نیوز، پی ٹی وی اور ریڈیو پر اشتہار جاری کریں، ریٹرنگ افسر کو حتمی وارننگ ہے، اگر آئندہ نہیں آئے گا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فریقین کو الیکشن ٹریبیونل کے نوٹسز موصول ہونے سے متعلق رجسٹرار آفس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا اگر جواب جمع نا کرایا تو اس کے اثرات وہ ہوں گے جو قانون میں درج ہیں۔
ٹریبونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے تینوں حلقوں کی اپیلیں الگ الگ دن سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔


مشہور خبریں۔
موساد عراق میں دھماکے کیوں کرواتا ہے ؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صہیونی مورخ ایوی شلائم نے عراقی یہودیوں کے خلاف موساد کے
جون
غزہ کے راستے پر امن کارکن؛ "محاصرہ توڑنا چاہیے”
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: سویڈش موسمیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا تھنبرگ اور 11 دیگر
جون
حماس کے بانی شیخ یاسین کی 18ویں برسی / شیخ یاسین کو کیوں قتل کیا گیا؟
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: رامین حسین آبادیاں 18 سال قبل آج کے دن احمد
مارچ
وزیر تعلیم نے میٹرک اور اینٹر کے امتحانات کے بارے میں اعلان کر دیا
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نجی ٹیلی ویژن چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
اپریل
او آئی س کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے
دسمبر
واشنگٹن اور تل ابیب مزاحمتی ہتھیاروں سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے قاسم ہاشم نے زور دے
اگست
فرانس الجزائر کا پرانا دشمن
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے افتتاحی موقع پر کہا کہ ہم اپنے
نومبر
پاکستان اورعراقی فورسز کی انسدادِ دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں کامیابی سے مکمل
?️ 30 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج نے 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025
نومبر