?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں مشکلات برقرار ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایکسچینج کمپنیوں نے بینکوں کو 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فروخت کیے، جو گزشتہ سال کے 75 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کم ہیں، اس کمی کی وجہ مارکیٹ میں ڈالر کی قلت اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم میں کمی بتائی جا رہی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ ترسیلاتِ زر میں کمی اور بینکوں کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی ادائیگیوں میں تاخیر ہے۔
ای سی اے پی کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ ہم نے مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ مارکیٹ کو 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فروخت کیے ہیں، اگرچہ یہ رقم گزشتہ سال سے کم ہے، مگر حوصلہ شکن نہیں۔
ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی فروخت میں مسلسل کمی دیکھی گئی، جولائی میں ایکسچینج کمپنیوں نے 29 کروڑ ڈالر فروخت کیے جو اگست میں کم ہوکر 17 کروڑ ڈالر رہ گئے، جب کہ ستمبر میں معمولی اضافہ کے ساتھ 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اس کے برعکس گزشتہ مالی سال 2025 کی اسی مدت میں جولائی، اگست اور ستمبر کے دوران فروخت بالترتیب 33 کروڑ 30 لاکھ، 29 کروڑ 40 لاکھ اور 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق حقیقی ڈالر کی دستیابی میں شدید کمی ہے اور ایکسچینج کمپنیاں بڑھتی ہوئی تعداد میں ڈالر پر مبنی چیکس جاری کر رہی ہیں جنہیں غیر ملکی کرنسی کے کھاتوں میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔
ڈیلرز کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث اوپن مارکیٹ سے نقد ڈالر حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
زرِمبادلہ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں ترسیلاتِ زر کی شرح نمو مالی سال 2025 کے مقابلے میں کمزور ہے۔
ان کے مطابق حکومت کے قابو والے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے کچھ لوگ ڈالر بینکوں کے بجائے غیر رسمی ذرائع سے بھیج رہے ہیں، اگرچہ پچھلے دو مہینوں میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ ریٹ مارکیٹ کی اصل صورتحال کو ظاہر نہیں کرتا۔
ملک بوستان نے کہا کہ ترسیلاتِ زر کا بہاؤ مجموعی طور پر تسلی بخش ہے اور انہیں مالی سال 2026 کا ہدف حاصل ہونے کی امید ہے، حکومت نے مالی سال 2025 میں 38 ارب ڈالر کی ترسیلات وصول کیں، جب کہ رواں سال کا ہدف 40 ارب ڈالر مقرر کیا ہے۔
کرنسی ماہرین کے مطابق اگر گزشتہ سال کی سطح برقرار رہی تو اس سے ایکسچینج ریٹ میں استحکام آئے گا۔
مزید برآں سعودی عرب کے ساتھ بہتر سفارتی اور اقتصادی تعلقات سے بھی امید کی جا رہی ہے کہ نئی سرمایہ کاری پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔


مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا پردہ فاش ہوگیا
?️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا
جون
جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں
فروری
ٹرمپ فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے کردار ادا کریں۔ خواجہ آصف
?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اگست
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
?️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،
دسمبر
اسلام کے پہلو میں خنجر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے ولی
ستمبر
غزہ میں صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے شمال میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں
اکتوبر
پاکستان نے آئی ایم ایف کو جون تک کوئی منی بجٹ نہ لانے پر منا لیا
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف کو جو ن
مارچ
بین الاقوامی وکلاء: ایران پر اسرائیل کا حملہ غیر قانونی تھا/مرٹز جارحیت کو قانونی حیثیت دینے کی جدوجہد
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: جرمن چانسلر نے آج (بدھ) ایران پر صیہونی حکومت کے
جولائی