?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے میں ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ، غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل براہِ راست ملک کی طویل المدتی پیداواری صلاحیت اور عالمی ساکھ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
یہ سمٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے پاکستان کی معیشت، جدت طرازی اور عالمی مسابقت پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کی میزبانی نٹ شیل گروپ اور البرکہ بینک نے کی، جب کہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اس کا اسٹریٹجک پارٹنر تھا۔
وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت، نجی شعبے کے لیے ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس سے معیشت میں ترقی ممکن ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کردار میکرو اکنامک استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔
حالیہ معاشی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کے بعد فنانسنگ لاگت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں اور کرنسی ریٹ میں استحکام آیا ہے، ان عوامل نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور منافع کی واپسی کو آسان بنایا ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ترسیلاتِ زر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال 38 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور رواں مالی سال میں ان کے 41 سے 43 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ستمبر میں یوروبانڈ کے 50 کروڑ ڈالر کے واجبات کامیابی سے ادا کیے ہیں، جس سے مارکیٹ میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہوا اور اپریل 2026 میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے لیے بھی ملک بہتر پوزیشن میں ہے۔
وزیر خزانہ نے حکومت کی جامع ٹیکس اصلاحات کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ ٹیکس پالیسی کو ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے علیحدہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اور پالیسی میں تسلسل قائم ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات، نجکاری کی کوششیں اور توانائی کی قیمتوں پر نظرثانی ملک کے اقتصادی ایجنڈے کے اہم اجزا ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی، خام مال اور نیم تیار اشیا پر ڈیوٹیز کم کرنے کے لیے ٹیرف اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے کے اقدامات پر بھی بات کی۔
محمد اورنگزیب نے بیجنگ، ریاض، واشنگٹن اور نیویارک میں حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیا جن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے آثار ظاہر ہوئے ہیں، جن میں چینی کمپنیوں کے ساتھ 24 مشترکہ منصوبوں کے معاہدے بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کا انحصار مسابقت میں اضافے، نجی شعبے کے متحرک کردار اور وفاق و صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر ہے۔
وزیر خزانہ نے قومی ترقیاتی بجٹ کے 4 کھرب 30 ارب روپے کے مؤثر استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا، خاص طور پر انفرااسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت پاکستان کو پائیدار معاشی بحالی، عالمی مسابقت اور لچک کی جانب گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا پروگرام کے200 عرب ڈالر کہاں گئے؟
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی وفاقی واچ نے اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے
جون
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور سوڈان کی خفیہ سیکیورٹی میٹنگ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اطلاع
اگست
پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے معاہدے پر دستخط
?️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل بینک آف پاکستان اور چائنا پاکستان انٹرنیشنل
جون
سوڈان کے ساتھ معمول کے عمل کو ختم کرنے کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوڈان میں حالیہ
اپریل
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف درخواست پر فیصلہ 7:30 بجے تک سنائے جانے کا امکان
?️ 26 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے
جولائی
کیا اسرائیل خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے؟
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:خانہ جنگی اور جمہوریت کا خاتمہ ان دنوں سائبر اسپیس، تجزیہ
فروری
پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان
?️ 15 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین
جون
ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان
?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید
اکتوبر