🗓️
لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال اور شیخ بدین میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دیگر 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) تیمور خان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈیرہ اسمعیل خان ضلع کی سرحد سے متصل پہاڑی پٹی کی طرف بھیجا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن 10 مئی کو رات 8:00 بجے شروع ہوا اور سخت اور دشوار گزار علاقے میں 36 گھنٹے تک جاری رہا، پولیس جب دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے قریب پہنچی تب کالعدم ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگرد مارے گئے اور3 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ عسکریت پسند ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دھماکوں اور پولیس پر حملوں کے مقدمات میں لکی مروت اور بنوں کے اضلاع میں مطلوب تھے۔
اس کے علاوہ لکی مروت شہر کے قریب بیگو خیل کے علاقے میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک چھاپے سے واپسی کے دوران سٹی پولیس اسٹیشن کی ملاقات پشاور کے رہائشی عارف اللہ سے ہوئی اور اس شخص نے کھیتوں میں بھاگتے ایک مشتبہ شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے اس کا موبائل فون اور نقدی چھین لی ہے۔
جب پولیس نے اس کا پیچھا کیا تو مشتبہ شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور تھوڑی دیر میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزم محمد خلیل کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ اتوار کو یکہ توت تھانے کی حدود میں رنگ روڈ پر ہزار خوانی کے علاقے میں ایک بم دھماکے سے پولیس کے بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔
مشہور خبریں۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی
🗓️ 12 دسمبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان
دسمبر
الجزیرہ چینل کا دفتر بند کرنے کے صیہونی مقاصد
🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے حال ہی میں اپنے جرائم پر پردہ
مئی
الاقصیٰ طوفان آپریشن میں 11 امریکی بھی ہلاک
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے دوران مزاحمتی جنگجوؤں کی طرف سے صہیونیوں
اکتوبر
پنڈورا لیکس سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
🗓️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنڈوراالیکس سے متعلق
اکتوبر
علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے بحری اتحاد پر امریکہ کی تشویش
🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایران اور مغربی ایشیائی خطے کے ممالک کے درمیان بحری اتحاد
جون
حسینہ واجد کا قدم، امیر جماعت اسلامی کی زبانی
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حسینہ
اگست
فلسطین میں غاصب حکومت کے 75 سال مکمل
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں:سانحہ نکبت اور جعلی اسرائیلی حکومت کے قیام کی 75 ویں
اگست
غزہ جنگ کے بارے میں انڈونیشیا کا بیان
🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کے نائب صدر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے
نومبر