لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے انتہائی اہم ملاقات

🗓️

لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ون آن ون انتہائی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ہمراہ لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے، مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور وزیراعظم کے بڑے بھائی نوازشریف نے ان کا استقبال کیا۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم ليگ ن کا اہم اجلاس بھی آج لندن ميں ہو رہا ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، قائد ن لیگ نواز شريف اس اہم اجلاس کی صدارت کريں گے، اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق داڑ بھی شریک ہوں گے، اس اہم اجلاس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی اور صوبہ پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بھی غور کیا جائے گا۔
ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے نوازشریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی تردید کردی، لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہو گی، آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا، آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع ، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں، اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے، نہیں چاہتے کوئی ایسا فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو، آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی، عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے، نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں لیکن نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا ازالہ ہو۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور انگلستان کی تاریخ کی سب سے بڑی حماقت 

🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا کہ

چین کا غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

منظم شیطانی مافیا(3)؛ تیل کی سرزمین میں غربت کا بول بالا

🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:اگرچہ سعودی عرب دنیا کے ممالک میں سب سے زیادہ تیل

اسرائیل نے غزہ میں زندگی کی تمام نشانیاں تباہ کر دی

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت سے منسلک فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر

سیاسی رہنما کیسے رہا ہو سکتے ہیں؟؛عمر ایوب کی زبانی

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم سے

75% امریکی واشنگٹن کے طرز عمل سے غیر مطمئن

🗓️ 1 اپریل 2022سچ خبریں:   ایک نئے سروے کے مطابق چار میں سے تین امریکی

غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے: جرمنی

🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: جرمن وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کرسچن واگنر نے جمعے

شاباک میں صہیونی افسر کے تشدد کے کارنامہ

🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:  عبرانی اخبار Haaretz نے عزت نفسو نامی اسرائیلی فوج کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے