?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ورکنگ طلب کرلی، جبکہ پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے صحافی شاکر محمود اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت قانون، وزارت اطلاعات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے آگاہ کیا کہ وزرات داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ’ایکس‘ پر پابندی لگائی، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزرات داخلہ نے ’ایکس‘ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ اگر ’ایکس‘ بلاک ہونے کے باوجود استعمال ہورہا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے، جس پر چیف جسٹس نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ رپورٹ دی جائے کہ ’ایکس‘ پابندی کے باوجود کیوں استعمال ہو رہا ہے۔
پی ٹی اے کے وکیل نے کہا وی پی این کے ذریعے ’ایکس‘ استعمال ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ’ایکس‘ استعمال کر رہے ہیں، بتایا جائے کہ ایکس کی حیثیت قانونی ہے یا غیر قانونی۔
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سارے فریقین عدالت میں جواب داخل کرانے کے پابند ہیں۔
صحافی شاکر محمود اعوان کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کو سنگل بینچ کو بھجوا دیں، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دادرسی کے لیے دو رکنی بنچ کے پاس جایا جا سکتا ہے۔
فل بینچ نے درخواست پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔
عدالت نے وفاقی وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ورکنگ طلب کر لی، جبکہ پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی)
جنوری
صیہونی پوسٹل سسٹم مکمل طور پر ہیک
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ای-پوسٹ کمپنی کے تمام میل باکسز، جن میں
فروری
فلسطینی راکٹوں کے سامنے صیہونی فوجیوں کی بےبسی
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: القسام کے مجاہدین نے "ٹی بی جے” راکٹ سے صیہونی
نومبر
جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کی پٹی کا مستقبل جنگ
مارچ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیئے
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں
نومبر
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل طلبہ کیلئے اہلیت کے معیار کو 50 فیصد تک کم کردیا
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی
مئی
یمن کے ساحل پر امریکی جنگی جہاز پر حملہ
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے
اکتوبر
ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے
فروری