لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی اشیا کی خرید و فروخت میں مبینہ جعلسازی اور زمین کے لین دین کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق عمران خان جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق اے خان نے سابق وزیراعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے دلائل دیے کہ درخواست گزار نے اپنے وکیل کے ذریعے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو اپنا جواب جمع کرادیا، درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر 100 سے زائد مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔

انہوں نے بینچ سے سابق وزیراعظم کو حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی کیونکہ وہ اسلام آباد میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، دریں اثنا بینچ نے عمران خان کو 4 جولائی تک ضمانت دے دی۔

اوکاڑہ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی۔

انسداد کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کیا، جس میں اُن پر جعلی دستاویزات کے ذریعے اپنے نام پر زمین الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

لا افسر نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کیس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوئیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کی مؤکل تحقیقات میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کے خدشات ہیں کیونکہ ملک میں سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانے کا سلسلہ عروج پر ہے۔

دریں اثنا جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی 6 جولائی تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو شکست کا سامنا

🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن

رفح میں مصری حکومت کی کارروائی اسلامی عرب اخلاقیات کی خلاف ورزی

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کے آج کے واقعات ان لوگوں کے لیے پیغام ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ: ’لوگ پولیس، رینجرز کی وردیوں میں بندے اٹھا رہے ہیں، کسی کو پروا نہیں‘

🗓️ 2 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے

کیا امریکہ سعودی صیہونی دوستی کروانے سے مایوس ہو چکا ہے؟

🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ

صہیونی پولیس کا ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر پر حملہ

🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عسکریت پسند نے متعدد فلسطینی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ

چینی صدر کی طالبان سفیر کے ساتھ ملاقات 

🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سرکاری تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے

ہمارے ملک سے جاؤ گے نہیں تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوگے

🗓️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے بائیڈن کی حکومت کو افغانستان میں قیام کے بارے

استنبول میں غزہ کے عوام کی حمایت میں سڑکوں پر

🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: آج ہزاروں ترک عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے