لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی انتخاب رکوا دیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی انتخاب رکوادیا، عدالت  نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے جمشید دستی کی استدعا پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرتے ہوئے ضمنی انتخابات روک دیے۔

عدالت نے جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی بھی معطل کردی جبکہ اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ 15 جولائی کو جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔

جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں منظور کرلی تھیں۔

اس سے قبل مئی میں الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور واجبات سے متعلق امیر اکبر کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا تھا کہ کیا جمشید دستی کی ایسی جائیداد ہے جس سے الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کیا گیا؟

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جمشید دستی نے اپنے کاغذات نامزدگی پر ایف اے لکھا ہے، جب کہ انہوں نے میٹرک اور ایف اے بھی نہیں کیا، بہاولپور یونیورسٹی نے ان کی بے اے اور ایف اے کی اسناد کو جعلی قرار دیا، انہوں نے بہاولپور بورڑ سے میٹرک کرنے کا دعویٰ کیا لیکن وہ بھی جعلی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا تھا کہ جمشید دستی نے ابھی جواب میں میٹرک کراچی بورڈ کی سند لگائی، جس پر ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کے اختیارات ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد نے 80 سے زائد مرتبہ یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  یمنی فوج کے  آپریشن روم رابطہ کے ایک ذریعے نے،

معرکہ حق سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی۔ مریم اورنگزیب

?️ 10 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے

واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کو رعایتیں نہ دینے کی یقین دہانی کرائی

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    جب کہ مغربی حکام اور میڈیا حالیہ دنوں میں

بعض مغربی ممالک فلسطینیوں کی حمایت میں عربی حکومتوں سے بہت آگے ہیں: یمن

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے بعض عرب حکومتوں

نفرت انگیز دنیا

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: اطلاعات کے میدان میں اور عمومی طور پر ممالک کے

سویلین کو کبھی بھی فوجی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے، سلمان اکرم راجا

?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم

ایمنڈ نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ

حملہ آور مذہبی انتہاپسند نہیں بلکہ تربیت یافتہ شوٹر تھا، عمران خان کا دعویٰ

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے