?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور دوسرے اور کراچی پانچویں نمبرپر آگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں لاہور 404 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں پہلے، ملتان 304 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کراچی 207 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پشاور 203 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپر رہا۔
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد حفاظتی اقدامات میں نرمی کی جارہی ہے، لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث بند کیے گئے اسکول آج سے کھل گئے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کےجاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہوٹل، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنےکی اجازت ہوگی جب کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی تاہم آؤٹ ڈور اسپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے مختلف مقامات پر موٹرویز بھی بند کی گئیں۔
دوسری جانب اسموگ میں کمی کے باوجود لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران آلودگی پھیلانے پر خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، سرگودھا، جھنگ اور پاک پتن سمیت دیگر شہروں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 14 بھٹے ملتان اور 8 لیہ میں گرائے گئے، لاہور اور گوجرانوالہ میں 20 صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کیے گئے، فیروزوالہ میں 51 صنعتی یونٹس کو سر بمہر جب کہ اسٹیل مل کو سیل کردیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور اینٹری پوائنٹس اور سگیاں پل سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے، گرین لاک ڈاون والے علاقوں میں کمرشل جنریٹرز کی جانچ پڑتال، سیف سٹی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
سینئر صوبائی نے مزید کہا کہ عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح رہے گی، سب مل کر کوشش کریں گے تو اسموگ سے نجات حاصل ہوگی۔
چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے بڑے شہروں کے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ریڈنگ کا چارٹ شیئر کیا تھا۔
چارٹ میں پشاور کو سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا تھا، جس کا اے کیو آئی 591 ہے، ملتان 573 اور لاہور 479 پر ہے جب کہ چارٹ میں کراچی 78 کے اے کیو آئی کے ساتھ ساتویں نمبر پر تھا تاہم آج کراچی نے پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا تھا ’پیارے پاکستانیو، کراچی منتقل ہو جائیں‘۔


مشہور خبریں۔
حماس کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے صیہونی حکومت کے منصوبے کیا ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے
دسمبر
سعودی ولی عہد کے بیرون ملک اپنے مخالفین کو ختم کرنے کے لیے 24 ملین ڈالر مختص
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد
اگست
بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک ہے۔ عظمی بخاری
?️ 27 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
اکتوبر
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ان
فروری
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی
افغانستان کی بدلتی صورتحال کے بعد یورپی ممالک نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا
?️ 17 اگست 2021لندن (سچ خبریں) افغانستان کی بدلتی صورتحال اور طالبان کے مکمل قبضے
اگست
پنجاب میں ہر سال بلدیاتی انتخابات ہوں گے
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
نومبر
امریکہ نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن
اپریل