?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں ان مقامات میں دبئی چوک،کھاڑک، لیاقت چوک، گلشن راوی، ڈبل سڑکاں اور سمن آباد جانب یتیم خانہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اس کے علاوہ بابو صابو جانب موٹروے، شاہدرہ چوک، سگیاں پُل اورپرانا روای پُل، مون مارکیٹ جانب اسکیم موڑ اوربجلی گھر کی جانب اسکیم موڑ ، ضلع کچہری جانب سگیاں، داتا دربار اور پیر مکی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ لاہور پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہر کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک سے متعلق معلومات کے لیے 15 پر کال کریں۔
خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے دھرنے کی وجہ سے لاہور میں صورتحال بگڑی۔ گذشتہ رات لاہور میں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا ہے جس سے 2 اہلکارشہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل ہیں، خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔ پولیس نے مظاہرین کو توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر روکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال اورپتھراؤ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
اندرون شہر بیشتر راستے بند کردیے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بھی بند کرکے سیل کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند کر دی گئی ہے، سڑکیں بلاک ہونے سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہے۔


مشہور خبریں۔
حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی
?️ 5 جون 2025کوہاٹ (سچ خبریں) گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس
جون
امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن سے ابو عاقلہ کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے 24 ارکان نے جمعرات کو امریکی
جون
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے حق میں ایک اور فیصلہ
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی اسمبلیوں کے 93
جولائی
کابینہ نے الیکشن کے کس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے دو رہنماؤں، سابق وزیر خزانہ
اپریل
بھارت شروع سے کرکٹ میں پاکستان کیخلاف سازش کرتا رہا ہے
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید
ستمبر
گوٹریس نے ایران کے خلاف امریکی صیہونی دہشت گردانہ جارحیت کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا
?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایران کے خلاف امریکی
مارچ
سعودی اتحاد امریکی مفادات کے لیے کام کرتا ہے: یمنی وزیر خارجہ
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد
اکتوبر
عراقی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 5 داعشی دہشتگرد ہلاک
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کے دیالی صوبے کے شمال مشرق میں مقامی ذرائع نے
ستمبر