لاہور میں پہلے کمرشل کورٹ کا افتتاح کیا گیا

?️

لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے لاہور جوڈیشل کمپلیکس میں ملک کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کی معیشت کی ترقی کے لیے کمرشل کورٹس انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام ایک انقلابی قدم ہے جس پر انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ کاروبار سے متعلق کیسز کا بلا تاخیر فیصلہ ہونے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کا بلواسطہ اثر معیشت پر پڑتا ہے۔

اس کے لیے صوبائی حکومت نے کمرشل کورٹس کے قیام کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کر کے کاروبار میں آسانی کے لیے فریم ورک کے تحت پنجاب کمرشل کورٹس آرڈیننس 2021 نافذ کردیا۔

بعدازاں ‘سائٹیٹر آف سول اینڈ کرمنل لا’ کی لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی قانون پر عملدرآمد سے منسلک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ عدالتیں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی اپنا کام کرتی رہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ جب انہوں نے اپنا منصب سنبھالا تو ان کی ترجیحات میں بہت سی چیزیں شامل تھیں جن میں سے کچھ منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ کچھ کو تاخیر کا سامنا ہے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ کمرشل کورٹ عدلیہ کو فخر کا موقع دینے کے لیے اچھے فیصلے دے گی، ساتھ ہی انہوں نے پنجاب کی ضلعی عدالتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان عدالتوں نے عالمی وبا کے باجود 2019 کے مقابلے 2020 میں زیادہ مقدمات نمٹائے۔لاہور ہائی کورٹ کے ریسرچ پیپر کے مطابق معاشی ترقی اور پائیدار نمو کے لیے کانٹریکٹ کا مؤثر نفاذ انتہائی ضروری ہے۔

پیپر میں کہا گیا کہ عدالتی نظام کی کارکردگی میں مجموعی بہتری سے کاروباری ماحول بہتر، جدت میں تیزی، بیرون، ملک سرمایہ کاری اور ٹیکس ریونیوز محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس قاسم خان اور جسٹس جواد حسن کی رہنمائی میں تجارتی معاملات کی نشاندہی کے لیے سول عدالتوں میں ججز کو نامزد کرنے کے اقدام کی قیادت کی۔

ریسرچ پیپر میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے قانونی چارہ جوئی کو بے حد سہولت ہوگی اور کانٹریکٹ نفاذ کے اشارے سے پاکستان کی درجہ بندی میں بھی بہتری کی توقع ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پاؤں جما

نئی نسل کے مرد و خواتین ایک دوسرے کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں، سیمی راحیل

?️ 9 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ نئی

وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کریں گے

?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں)  وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت

الیکشن مینجمنٹ سسٹم بھی 2018 کے آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دعویٰ تھا کہ انٹرنیٹ

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کی دستاویز پر دستخط ہوگئے

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 22 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا

کورونا اور روس ۔ یوکرین جنگ کے سبب دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔شہباز شریف

?️ 1 جون 2022انقرہ (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف

پیپلز پارٹی کا کابینہ کو نابینا بتاکر صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا دعوی

?️ 7 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمن اور رضا ربانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے