?️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے خیبرپختونخوا کے پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کو پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ’باعث تذلیل‘ سمجھا جارہا ہے۔
اس تاثر کی اس وقت توثیق ہوئی جب عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گاہ پر خیبرپختونخوا کے پولیس کمانڈوز نے مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے چند سینیئر افسران کو حفاظتی حصار کو عبور کرنے سے روک دیا۔
حکومت خیبرپختونخوا نے عمران خان کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لیے اعلیٰ تربیت یافتہ ایلیٹ فورس کے 50 کمانڈوز لاہور بھیجے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور اس کے آس پاس تعینات خیبرپختونخوا پولیس اہلکاروں کو عمران خان کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں آزادانہ طور پر فیصلہ کرنے اور کارروائی کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔
ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کو ایک باضابطہ درخواست بھیجی تھی جس میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی خدمات طلب کی گئی تھیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے خیبرپختونخوا کو مذکورہ درخواست بھیجنے سے قبل باضابطہ طریقہ کار کے مطابق پنجاب یا لاہور پولیس کے اعلیٰ حکام سے کوئی تجاویز طلب نہیں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی اعلیٰ کمان لاہور میں عمران خان کے لیے خیبرپختونخوا پولیس سے سیکیورٹی مانگنے کے حکومتی فیصلے پر ناخوش ہے اور اسے ملک کی سب سے بڑی اور انتہائی پیشہ ورانہ صوبائی پولیس فورس کی توہین کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی میں دوبارہ کسی کوتاہی کا ذمہ دار کون ہوگا کیونکہ اب لاہور پولیس کو عمران خان کے سیکیورٹی معاملات ترتیب دینے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پنجاب پولیس کے پاس بھی ایلیٹ پولیس کمانڈوز موجود ہیں جنہیں خاص طور پر اعلیٰ شخصیات اور وی وی آئی پی موومنٹ کی حفاظت کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی سیکیورٹی کو ’آؤٹ سورس‘ کرنے کا فیصلہ حکومت پنجاب کی اپنی پولیس فورس پر عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، خدشہ ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات میں صوبے کی پہلے سے ’سیاست زدہ پولیس‘ کے حوصلے پست کر سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں خیبر پختونخوا پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کی مخصوص مدت کے دوران رہائش اور خوراک سمیت تمام اخراجات حکومتِ پنجاب برداشت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کمانڈوز کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس کی اعلیٰ تربیت یافتہ کمپنیوں ’ریپڈ رسپانس فورس‘ اور ’اسپیشل کومبیٹ یونٹ‘ سے ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے بھی عمران خان کی رہائش گاہ پر 500 کے قریب اہلکاروں پر مشتمل بھاری فورس تعیناتی کر رکھی ہے جن میں 60 اعلیٰ تربیت یافتہ پنجاب ایلیٹ پولیس کمانڈوز بھی شامل ہیں۔
مزید برآں انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ پولیس کی 4 خصوصی گاڑیاں بھی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی کی گئی ہیں، ان حفاظتی اقدامات کے علاوہ پیٹرولنگ پولیس فارمیشنز بھی موجود ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی مینجمنٹ نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ کی تمام کھڑکیوں پر بلٹ پروف شیشے لگانے کے لیے ایک نجی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئے سیکیورٹی اقدامات عمران خان کی جان کو لاحق سنگین خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ
ستمبر
مالی سال 2023 کے دوران روپے کی قدر میں ریکارڈ 28 فیصد گراوٹ
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آج ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پاکستانی
جون
برکس، کمپاس کا رخ مغرب سے مشرق کی طرف موڑتا ہے: سعودی ماہر اقتصادیات
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مالیاتی اور اقتصادی مشیر مجدبن احمد الصوائغ نے
جون
غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق
جنوری
واشنگٹن اور پکن کے درمیان اقتصادی رقابت نئی سطح پر پہنچ گئی
?️ 12 اکتوبر 2025واشنگٹن اور پکن کے درمیان اقتصادی رقابت نئی سطح پر پہنچ گئی
اکتوبر
بھارتی حکومت عوام کو بھوک اور کورونا میں مرنے کے لیئے چھوڑ کر میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف
?️ 29 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف آئے دن کورونا وائرس
جون
80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک
اگست
دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اکتوبر