?️
پشین: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ، ریٹرننگ افسران نے جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا، پنجاب میں احتجاج شروع کرنے جا رہے ہیں، ہم لاہور میں تاریخی جلسہ کریں گے اور یہ مینڈیٹ اُن کے حلق سے چھین لے گئے اگر خان کی آزادی چاہتے ہوتو ہمارے ساتھ نکلو، تاریخ دلیر اور بزدل دونوں کو نہیں بھولتی۔
پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے اسمگلنگ ہورہی ہے، کوئلہ، گاڑیاں، ڈرائی فروٹ کا بھتہ بی ایل اے یا سرکاری اداروں کو جاتا ہے کیوں کہ ايران اور افغانستان سے بلوچستان میں جو سمگلنگ ہوتی ہے اس میں ہمارے ادارے خود ساتھ ملے ہوتے ہیں، آج کوئٹہ سے پشین آتے ہوئے ہر موڑ پہ پولیس کی چار چار گاڑیاں اور ہر جگہ انہوں نے ہمیں روکنا چاہا، آپ کے چمن کے علاقے سے آیا ہوا ایرانی پٹرول میرے لکی مروت سے ہوتا ہوا اسلام اباد پہنچ جاتا ہے لیکن پولیس کا ناکہ کبھی بھی نہیں لگا ہوتا، ہماری ایجنسیوں اور پولیس نے جتنا زور آج جلسہ ناکام بنانے میں لگایا اگر اتنا زور یہ اسمگلنگ ناکام بنانے میں لگاتے تو بلوچستان ترقی یافتہ ہوتا۔
اپوزیشن اتحاد ’تحریک تحفظ آئین‘ کے زیر اہتمام پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی ہے لیکن حکومت بلوچستان نے پشین کے راستے میں جگہ جگہ ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں سے کارکنوں اور پارٹی کے جھنڈوں کو نہیں چھوڑا جارہا لیکن ہم ملک میں جہاد کے لیے نکلے ہیں یہ جہاد ملک کی آئین اور بالادستی کے لیے ہے اور اس تحریک کے ذریعے اپنا حق لے کر رہیں گے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے سب عیاں ہو جائے گا، ملک کے عوام ہمیشہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے پیش پیش رہے، اپوزیشن اتحاد پورے ملک میں جلسے کرے گا، ہر طبقے کے پاس جائیں گے، آئین کی پاسداری ہوئی تو عمران خان اور دیگر قائدین جیلوں سے باہر آسکیں گے۔ اسی جلسہ عام سے خطاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا بلکہ یہ حکومت فارم 47 کی حکومت ہے، یہ الیکشن کمیشن کی حکومت ہے،آپ ایک مرغی چور اور موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں، ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، بلوچستان میں ایسے لوگ کامیاب کرائے گئے جن کو ان کے محلے والے نہیں پہچانتے، اسی وجہ سے ملک کے عوام آج بھی بدحال، بے روزگار اور ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کی ملٹری امداد پر جرمنی کا کتنا خرچہ ہوا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد پر اب تک جرمنی کو
ستمبر
بِٹ کوائن کیلئے نیا سنگ میل، پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: بِٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ
جولائی
بی جے پی رہنما کی بھی پاکستان کی جانب سے 5 رافیل گرانے کی تصدیق
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی
مئی
سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو
فروری
الجزائر کا فلسطین کے سلسلہ میں مؤقف
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے اپنے
جون
بلوچستان: اسکول بس پر خود کش حملہ، 3 طالبات سمیت 5 شہید، 38 زخمی، امریکا کی مذمت
?️ 21 مئی 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو
مئی
مشہور انگریزی اسکرین رائٹر نے غزہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:پال لاورٹی نے اتوار کو برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز بافٹا میں
فروری
روس کے اندر آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیٹو فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: اندازوں کے مطابق اور لبنانی المیادین نیٹ ورک کی
اکتوبر