?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو آج طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ 5 بجے تک کسی بھی وقت پیش ہوجائیں۔
میڈیا کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار نے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو ضمانت کے باوجود جیل کے سامنے سے اٹھایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی صاف نظر آرہا ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ جب ایک کیس میں ضمانت ہوجائے تو پھر کیسے کسی کو جیل کے باہر سے گرفتار کرتے ہیں، یہ اس عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو بلا لیں، میں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈا پور 5 بجے تک کسی وقت پیش ہو جائیں میں عدالت میں موجود ہوں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اسد قیصر کیس میں عدالت قرار دے چکی ہے کہ ایک کیس میں ضمانت ہونے کے بعد دوسرے درج مقدمے میں گرفتار نہیں کرسکتے، اس کیس پر 10 منٹ نہیں لگتے، وزیراعلی سے بات کریں کہ وہ آجائیں۔
ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہے اس وجہ سے وزیراعلی مصروف ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بات کرلیں، میں نے آج ہی آرڈر کرنا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک کیس نہیں ہے، ایسے اور بھی کیسز ہے جن میں ضمانت ہونے کے بعد لوگوں کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔
بعد ازاں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، ایڈوکیٹ جنرل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ضمانت کے باوجود گرفتاریاں ہورہی ہے، عدالتی احکامات ہے کہ ضمانت کے بعد گرفتاری نہیں ہوگی، لاپتا افراد کے خاندان ہمارے پیچھے آتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم خود ان چیزوں سے متاثر ہیں، اسطرح معامالات کے میں خود خلاف ہوں۔
چیف جسٹس یہ پہلا واقعہ نہیں بار بار ایسا ہوتا رہا ہے، عدالتی احکامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ فوکل پرسن دیں دے ایڈوکیٹ جنرل کے ساتھ مل کر بتائیں ہم قانون سازی کریں گے، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ پبلک سیفٹی کمیشن کو ہم موثر کرہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہم مجبوراً اب پولیس والوں کے خلاف کاروائیاں کریں گے، سی ٹی ڈی، پولیس سب کو بیٹھا کر اس معاملے کو دیکھیں، ایڈوکیٹ جنرل جواب جمع کریں۔
عدالت نے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
’ہتھیار ڈالنا کوئی آپشن نہیں‘، نگران وزیراعظم کا دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم
?️ 23 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اگست
امریکی ملک میں دو اہم جماعتوں کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں کئے گئے ایک سروے کے نتائج سے پتہ
جون
اسرائیل آزاد غیر ملکی صحافیوں کے غزہ میں داخل ہونے سے کیوں ڈرتا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے آغاز سے صحافیوں اور
ستمبر
ایران کے ردعمل سے اسرائیل کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہوئے: روسی ماہر
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: تیموفی برداچوف، جنہوں نے حال ہی میں تہران کا سفر کیا،
مئی
لبنان کے لیے حزب اللہ کے بغیر بنیادی چیلنجز
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ "النشرہ” نے ایک مضمون میں لکھا ہے
مئی
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ارب روپے مالیت سے زائد ادویات کی فوری ضرورت
?️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے
ستمبر
چین کا عالمی بینک سے افغانستان کی مدد کرنے کا مطالبہ
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:چین نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے افغانستان
اکتوبر
صیہونی نئے انتفاضہ سے پریشان
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریک اور صیہونی فوج کے درمیان لڑائی
ستمبر