?️
لاہور:(سچ خبریں) وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مقامی صحافی صدف نعیم کے انتقال پر افسوس ہوا،لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے ، عمران خان کا خارجہ پالیسی سے کھیلنا ملک سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
عمران خان اب بھارت کی آنکھوں کا تارا بن گیا ہے ،عمران خان کی منی لانڈرنگ کا فیصلہ کیوں نہیں آرہا،عمران خان پہلا لیڈر ہے جس کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن دے چکا ہے،اربوں روپے خونی مارچ پر جو خرچ ہو رہاہے بتایا جائے فنڈنگ کون کررہا ہے،جہاں سے عمران خان گزرتا ہے وہاں سے گھڑی چور کے نعرے لگتے ہیں، عمران خان کو کیسز ختم ہونے تک پاکستان سے نکلنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی خاتون صحافی صدف نعیم کے انتقال پر افسوس ہوا، عمران خان کا لانگ مارچ ارشد شریف سے شروع ہوا اور صدف نعیم پر ختم ہوا،کبھی عمران خان انقلابی کبھی حقیقی آزادی تو کسی وقت اسٹیبلشمنٹ کو للکارتا تو کبھی داخلہ و خارجہ پالیسی سے کھیلتا ہے، عمران خان تین چار لاکھ کے بجائے تین چار ہزار لوگوں کو دیکھ کر سوچ رہا ہے کہ کس سے مذاکرات کروں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ عمران نیازی جو بات کرتا ہم ایک پیج پر ہیں، جب وہ پیج پھٹنے لگا تو زرداری کے گھٹنوں پر گر پڑا ،آصف علی زرداری سے جواب کے بعد چھ ماہ تک محمد نوازشریف تک رسائی کیلئے تگ ودو میں لگا رہا اور ناکام واپس لوٹا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اب بھارت کی آنکھوں کا تارا بن چکا ہے،کہتا ہے کہ آصف علی زرداری اور محمد نوازشریف کو کرپٹ کہنے کا اسٹیبلشمنٹ نے کہاتھا،اگر کسی اکا دکا نے چور ڈاکوکے بیانیہ کا کہا تو وہ اداروں کا بیانیہ نہیں تھا، آج ادارے کے ترجمان اور ذمہ داران بات کہہ رہے ہیں کہ سائفر کیا تھا، لیکن اب عمران خان تو ان کی بات نہیں مان رہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ ادارے کہہ رہے ہیں عمران خان کا خارجہ پالیسی سے کھیلنا ملک سے کھیلنے کے مترادف ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ ادارے کہہ رہے ہیں اب مذہب سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،گجرات میں خون ریزی کی پلاننگ لانگ مارچ میں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آٹھ سال تک اس کی کرپشن منی لانڈرنگ کے کیس لٹکائے نہیں جا سکتے،عمران خان کی منی لانڈرنگ کا فیصلہ کیوں نہیں آرہا ،بنی گالہ کیوں راتوں رات ریگولرائزڈ کیا گیا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان پہلا لیڈر ہے جس پر ملک میں کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، اس حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن دے چکا ہے، کسی سویلین لیڈر شپ پر کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے سوائے عمران خان کے۔جاوید لطیف نے کہا کہ اربوں روپے خونی مارچ پر جو خرچ ہو رہاہے بتایا جائے کون کررہا ہے،حکومت و اداروں نے فیصلہ کرنا ہے باکردار لوگوں کو مقبول کرنا یا ایسے بے کردار لوگوں کو روکنا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کو بتایا جائے لانگ مارچ کا کیا مقصد ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ کل پارٹی اجلاس میں بھی ورکر سے درخواست کی جہاں سے عمران خان گزر رہا ہو وہاں سے جلسے جلوس نہ کئے جائیں تاکہ خون ریزی سے بچا جائے،جہاں سے عمران خان گزرتا ہے وہاں سے گھڑی چور کے نعرے لگتے ہیں،ہم کسی طورپر خون ریزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی لاشیں گرانے کی عمران خان کی خواہش پوری ہونے دیں گے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان جن کو میر جعفر صادق کہتا ہے ان سے مذاکرات کی درخواست کر رہا ہے ،تم سائفر سے کھیلو اور اداروں پرتنقید کروہم تمہیں اس کی اجازت نہیں دے سکتے ،تمہیں معلوم ہو چکا ہے کہ اب تمہارا باب ختم ہوگیا تم اب اپنے کیسز کا سامنا کرو گے ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے ،پوچھتا ہوں عمران خان کس حیثیت سے تین نام دینا چاہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکیہ سیریا میں زمینی، ہوائی اور بحری فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش میں
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذرائع نے ترکیہ کی اخبار کے ساتھ بات
مئی
وزیر اعظم ’ڈیووس ان دی ڈیزرٹ‘ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج
اکتوبر
عمان کے مفتی اعظم کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم نے غزہ کی جنگ اور فلسطینی مزاحمت
مئی
سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید
?️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے
اکتوبر
ہماری موجودہ معاشی حالت کا ذمہ دار روس ہے: جانسن
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی
اگست
ھآرتض: اسرائیل نے گزشتہ ماہ 1000 فلسطینی بچوں کو قتل کیا
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار ہاریٹز نے ہفتے کے روز اعتراف کیا ہے
جولائی
پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس
مارچ
برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو
ستمبر