قومی صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’قومی صنعتی پالیسی‘ کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے احکامات دے دیئے ہیں تاکہ صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کو ممکن اور اس شعبے کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق صنعتوں کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی صنعتی پالیسی بنانے سے قبل تمام متعلقہ حکام کو اعتماد میں لیا جائے، غیرمستحکم صنعتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتوں کی ترقی کا پہیہ رکا، مربوط اور جامع پالیسی بنا کر ہم صنعتوں کو ترقی کی نئی منازل پر پہنچائیں گے۔

صنعتی شعبے کو ملکی برآمدات میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صنعتوں کو بہتر بنا کر ہم برآمدات کے ذریعے معاشی ترقی کے اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مقامی صنعتوں کو ہنرمند افرادی قوت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ملک میں سرمایہ کاری کو ٹیرف میں اصلاحات کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غیر مستحکم حکومتی پالیسیوں نے پاکستان کی صنعتی ترقی کو متاثر کیا ہے، جو اکثر سیاسی وجوہات یا پھر غلط معلومات کی بنیاد پر تبدیل یا ختم کر دی جاتی ہیں۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو آگاہی دی گئی کہ ایک مربوط صنعتی پالیسی ملکی مینوفیکچرنگ اسٹرکچر کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر احد خان چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق توانائی کے بڑھتے بحران اور پیداوار پر آنے والے اضافی اخراجات کے باعث صنعتوں کی ترقی رک گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری طور پر چلائی جانے والی بجلی کمپنیوں میں نااہلی اور آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) کے غیر منصفانہ معاہدوں کے باعث سامنے آنے والے گردشی قرضے ان رکاوٹوں کی بنیادی وجوہات بنے ہیں۔

مختلف کاروباری گروپوں کے مطابق پاکستان میں توانائی کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کی بہ نسبت زیادہ ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا حل نکالے، بااثر بجلی چوروں اور بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں مزید 14 دن کا لاک ڈاون لگا دیا گیا

?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا

فصلوں کے اعداد و شمار کے حصول کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ

?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) فصلوں کے اعداد و شمار خصوصاً پنجاب میں پائے

جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل

?️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ

پاکستان  کابل میںہونے والے فضائی حملوں کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے

?️ 11 اکتوبر 2025پاکستان  کابل میںہونے والے فضائی حملوں کی خبروں کا جائزہ لیا جا

غزہ کے 12 ہسپتالوں کا کام بند، شہداء غزہ کی تعداد 5500

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں

پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ

?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری

بائیڈن حکومت کے نزدیک سعودی عرب اچھا بھی ہے برا بھی

?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:جب جو بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے صدر بنے تو انھوں نے

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت جاری

?️ 26 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں ) تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے