?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی 5 سال کے لیے ہے، ایک سال میں ساری چیزیں پوری نہیں ہوتیں قومی سلامتی پالیسی پر سول اورملٹری اتفاق رائے موجود ہے لیکن اپوزیشن سے قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائےکی ضرورت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی 5 سال کے لیے ہے ایک سال میں ساری چیزیں پوری نہیں ہوتیں، خطے کی صورتحال بھی بدلتی رہتی ہے قومی سلامتی پالیسی پرہرسال نظرثانی کی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت پالیسی میں تبدیلی کرسکتی ہے ، قومی سلامتی پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لیا گیا قومی سلامتی پالیسی پرسیاست یا تنقید نہیں کرنی چاہئیے ، اگر کوئی بھی تجویز دینا چاہتا ہے تو دے دے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی قومی سکیورٹی سے جڑے مسائل کے حل کے لیے ہے، پالیسی کےتحت جہاں کمزوریاں ہیں انہیں درست کیا جائے گا، یہ بات طے ہے کہ حکومتی رٹ کوچیلنج نہیں ہونے دینا کسی سے مذاکرات کی ضرورت ہوگی، تو مذاکرات ہوں گے۔
مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے واضح کیا کہ کہ پالیسی پر سول اورملٹری اتفاق رائے موجود ہے لیکن اپوزیشن سے قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائےکی ضرورت نہیں اپوزیشن کوقومی سلامتی پالیسی پرمذاکرات کی دعوت دی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کی گئی۔ اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔
100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کیا جارہا ہے، پالیسی اکانومی،ملٹری اورہیومن سکیورٹی کے 3 بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔ اکانومی سکیورٹی کوقومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے ، پاکستان میں قومی سلامتی سےمتعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی ہے ، سلامتی پالیسی پرسالانہ بنیادوں پرنظرثانی کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل سیاسی و عسکری طور پر شکست کھا چکا ، غزہ معاہدے کی خلاف ورزی کا امکان بہت زیادہ ہے: ترک سیاستدان
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کی سعادت پارٹی کے نائب سربراہ مصطفیٰ کایا نے کہا
اکتوبر
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر عرب ممالک کا ردعمل
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عرب ممالک نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہائی
جنوری
روس پر پابندیاں امریکہ میں معاشی جمود کا باعث بنیں گی: واشنگٹن پوسٹ
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ روس کے خلاف
اپریل
اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم کی نیتن یاہو حکومت اور فوجی قیادت پر شدید تنقید
?️ 14 ستمبر 2025اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم کی نیتن یاہو حکومت اور فوجی
ستمبر
ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ کیا ہوا ہے؛ صیہونی میڈیا
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی افواج کے میزائل حملے کے 24
ستمبر
مقتدیٰ صدر کا عراقی سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے ایک بیان شائع کرتے
اگست
حکومت کی اتحادیوں کو منانے کی کوششیں تیز
?️ 26 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف اپوزیشن کی
مارچ
روس اور چین کے مقابلے میں بائیڈن کیسے ناکام ہوئے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: چین اور روس سمیت جوہری طاقتوں کے جوہری ہتھیاروں کو
جنوری