?️
کراچی (سچ خبریں) قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے آپریشن کا اعلان کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے پی آئی اے عید الاضحیٰ سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچائے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے ، کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں ، جب کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا ، سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے، اس کے علاوہ تاشقند کیلئے بھی 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے آپریٹ ہوں گے جب کہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔
دوسری طرف پاکستان میں عیدالاضحیٰ سے پہلے پی آئی اے کے لاہور سے کراچی کرائے میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ، بڑی عید سے قبل عوامی رش کو دیکھتے ہوئے ناصرف قومی ایئر لائن بلکہ نجی فضائی کمپنیوں کی ٹکٹس بھی نایاب ہونے لگی ہیں جس کے پیش نظر کرائے میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت لاہور سے کراچی کا یکطرفہ کرایہ 13000 روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ دوطرفہ کرایا 25ہزار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوجی کا داعش کے ساتھ تعاون
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی فوجی نے مغربی ایشیا میں امریکی فوج پر اچانک
جون
پاکستان کا غذائی برآمدات کے معیار کو عالمی سطح پر بہتر بنانے کا فیصلہ
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنی غذائی مصنوعات کے معیار کو
اکتوبر
یوکرین بحران کا آغاز کرنے والا امریکہ ہے:چین
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ
جنوری
سندھ بلدیاتی قانون کو تمام جماعتوں نے مسترد کیا
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
جنوری
مأرب کی آزادی سعودی اتحاد کی سب سے خوفناک شکست ہوگی؛فرانسیسی اخبار
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ
مارچ
شام کے حوالے ترکی کا موقف؛ترک صدر کی زبانی
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام کی صورتحال اور بشار
دسمبر
کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں
?️ 5 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع
اگست
نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے کے اہم پیغام
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: حیفا اور تل ابیب کے درمیان واقع قصبے قیسریہ میں
اکتوبر