🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔
رواں شیڈول کے مطابق کل قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، علیحدہ سے اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار دار چوتھے نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا یا تھا ،5 رکنی ججز نے متفقہ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے، وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت کو ایڈوائز نہیں کرسکتے تھے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3اپریل کی رولنگ آئین اور قانون کے متصادم قرار دی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے ، موجودہ کیس ان معاملات پر نمٹایا جاتا ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل بھی غیرآئینی ہے، تحریک عدم اعتماد ابھی بھی زیرالتواء ہے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد آرٹیکل 58کے تحت پابند تھے اور ہیں ، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ملتوی نہیں کیا جائےگا، عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اسی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان
🗓️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم
ستمبر
امریکہ کا مؤقف اسرائیل کی حمایت کرنا ہے، جنگ روکنا نہیں: نبیہ بری
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی دشمن کے
اکتوبر
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں قیمتیں کم کر دی گئیں
🗓️ 1 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر اعظم عمران خان نے 28
مارچ
شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد
🗓️ 9 فروری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد
فروری
وزیراعظم نے مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا
🗓️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو پریشانی کا
اکتوبر
یمن کا امریکہ کو سخت جواب
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو
جنوری
صیہونی فوجییوں کے فرار میں اضافہ
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی صحافی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج میں ملازمت
نومبر
بی بی سی کی صیہونی حمایت ؛ ملازمین بھی بولنے پر مجبور
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے غزہ جنگ
نومبر