قطر نے پاکستان کو ایل پی جی دینے کا عندیہ دے دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قطر نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق  ملک نے کہا کہ قطر پاکستان کو یومیہ 3سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا، میکنزم پر جلد بات چیت شروع ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی  کے مطابق وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ قطر کے ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، قطر پاکستان کو یومیہ 3سے 4ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا، قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کیلئے میکنزم طے کرنے پر جلد بات چیت شروع ہوجائے گی۔
مزید برآں امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبوں کی تعداد کا جائزہ لے گی۔قطری انوسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے جائزہ لے رہے ہیں۔قطر کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری کا امکان ہے جب کہ قابل تجدید توانائی، پاور ، سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دوحہ میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ہوئی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی، اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان روابط میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اور خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے توانائی کے شعبے بشمول قابل تجدید ذرائع، انفراسٹرکچر، نقل و حمل، زراعت اور لائیو سٹاک اور سیاحت میں قطر کے ساتھ تعلقات کو گہرا اور متنوع بنانے میں حکومت پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے قطر کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر مبارکباد دی اور دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد میں قطر کے عوام اور حکومت کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے قطر میں مقیم پاکستانیوں کی دیکھ بھال پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کے انسانی وسائل کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے قطری قیادت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں جو اپنی مہارت اور کاروبار کے ذریعے قطر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعظم نے تعمیری مشغولیت کی اہمیت اور عالمی برادری کو انسانی اور اقتصادی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے افغان عوام کے لیے اپنی حمایت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے قطر کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے اس کی انسانی امداد کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

ڈیمز فنڈز حکومت کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، سابق اٹارنی جنرل

?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز

روس ایک ماہ تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس اپریل میں ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی

شمالی غزہ میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کا زبردست جھٹکا

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: دسمبر 2023 کے وسط میں، الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے دو

پہلی بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز وینسن کو نشانہ بنایا گیا؛یمن کا دعویٰ 

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان

صیہونی سیف القدس جنگ کی عظیم فتح کو ہلکا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:حماس

?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے

ترکی میں قلیچدار اوغلو کے ووٹ 50 فیصد سے زیادہ:تازہ ترین سروے کی رپورٹ

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات سے محرم اینچہ کی دستبرداری کے بعد ایک

وفاقی بجٹ میں غریبوں کا کتنا حصہ ہے؟

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صدر پاکستان آصف زرداری کی

الاقصیٰ طوفان میں صیہونی حکومت چکنچور

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کے نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے