?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات جاری ہیں، جس میں نئے مالی سال کے دوران محصولات میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد اضافے پر بات چیت کی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال کے دوران محصولات کا ہدف 11 ہزار ارب روپے سے زائد چاہتا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے نئے اقدامات کے بارے میں وزارت خزانہ کو بریفنگ دی گئی، آئی ایم ایف نے زرعی آمدن کو بھی انکم ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی میں زراعت کا 24فیصد حصہ ہے، زرعی آمدن کو نارمل انکم ٹیکس کے دائرے میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پنشن پر بھی انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔
اسی طرح نان فائلرز کے لیے ٹیکس کے ریٹ مزید بڑھانے پر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے پر بھی انکم ٹیکس کے سلیب میں نظرثانی کرنے اور لگژری اشیا کی درآمد پر بھی ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے آئی ایم ایف کو خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ فریم ورک کے تحت کی جائے گی، ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کے غیر مساوی مواقع پیدا نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ 10 مئی کو پاکستان کے ساتھ نئےقرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے پہلے مرحلے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تکنیکی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی تھی۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا آغاز 15 مئی سے شیڈول ہے، آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر وفد کی قیادت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ ماہرین کی ٹیم وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں کریں گی، مذاکرات سے پہلے ماہرین کی ٹیم حکومت کے ساتھ ڈیٹا پربات چیت کرے گی، وزارت خزانہ نئے قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نیا قرض پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالرز اور دورانیہ تین سال یا اس سے زیادہ ہو سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چینی کورونا ویکسین سائنو ویک کی بھاری کھیپ
جولائی
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز؛ فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنائی جائے!
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک متنازعہ بیان میں
فروری
ججز کے استعفے جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں: خواجہ سعد رفیق
?️ 17 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق
نومبر
ٹرمپ: میں ایران کے ساتھ جنگ کا ہیرو ہوں، لیکن کوئی نہیں مانتا!
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: جہاں ہیگ کی عدالت بینجمن نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم‘
اگست
فلسطین کی نئی عالمی شناسائی مہم کی قیادت جاری رکھیں گے: اسپین
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلبارس نے کہا ہے کہ
اکتوبر
فیشن میں مجھے کوئی اداکارہ ٹکر نہیں دے سکتی: نوشین شاہ
?️ 17 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ایک سوال کے جواب
ستمبر
اسپیس ایکس کی ’اسٹارشپ‘ کی تیسری آزمائشی پرواز آخری مرحلے میں ناکام
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘
مارچ
اسلامی امت کے مقابلہ میں ایران کا مؤقف
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ
جون